90

عید الفطراور رمضان المبارک کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

عید الفطراور رمضان المبارک کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر) عید الفطراور رمضان المبارک کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی طرف سے گزشتہ روز ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں عید الفطر اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کرنے اور بہترین ڈیوٹی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے ساتھ، ایڈیشنل ایس پی قمر حیات خان، ایس پی انوسٹگیشن عزیز خان آفریدی، ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس محمد اشتیاق، سرکل ڈی ایس پی صاحبان، ڈی ایس پی وومن نازیہ نورین،انچارج پولیس ہسپتال ڈاکٹر وحید ذمان خان، ڈی ایس پی لیگل، ٹریفک وارڈن کے ڈی ایس پی صاحبان اور انسپکٹر ٹریفک، ضلع کے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، آر آئی پولیس لائن اور آفس سٹاف کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے بہترین ڈیوٹی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد سے نوازا، تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ ایسے تمام پولیس افسران جنہوں نے ماہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران جس لگن سے ڈیوٹی سر انجام دی ہے وہ نہایت ہی قابل تحسین ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین تر جیح ہے اور اس مقصد کے لیئے ایبٹ آباد پولیس نے نہایت دل جوئی کے ساتھ عوام کی خدمت میں پیش رہی ہے جس کی مثال نہیں ملتی، ایبٹ آباد پولیس کے تمام شعبہ جات ضلع پولیس، ٹریفک پولیس، انوسٹیگیشن ونگ، لیڈیز پولیس، سکیورٹی برانچ، ایبٹ آباد پولیس کے میڈیکل یونٹ اور دیگر جملہ شعبہ جات نے اپنے اپنے حوالے سے عوام کی خدمت اور رہنماہی میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔ضلعی پولیس سربراہ نے مذید کہا کہ ایبٹ آباد ایک سیاحتی مقام ہے اور عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے اس دوران ٹریفک پولیس، ٹوریسٹ پولیس اور دیگر تھانہ جات کی نفری نے ٹریفک کی روانی میں نہایت ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔ایبٹ آباد پولیس کی اس کاوش سے پورے پاکستان میں خیبرپختونخواہ پولیس کا ایک مثبت چہرہ واضح ہوا ہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد میں مزید؎ اضافہ ہوا ہے اس عید پر ضلع بھر




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں