291

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کی خصوصی ہدایت پر اشتہاریوں کو گرفتار

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کی خصوصی ہدایت پر اشتہاریوں کو گرفتار

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کی خصوصی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کیخلاف گذشتہ پانچ ماہ (جنوری تامئی2019) سے جاری مہم کے دوران ہزارہ پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث 1133 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا،گرفتار مجرمان اشتہاری میں 1978سے لیکر 2018تک کے 1008مجرمان اشتہاری اور سال 2019 کے 125مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ان میں قتل کے 286،

اقدام قتل کے 124، ضر رکے 96، چوری کے 90 اور دیگر مختلف مقدمات میں ملوث 537 مجرمان اشتہاری کو گرفتاری کیا گیا ہے۔
اس مہم کے دوران ضلع مانسہرہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زیب اللہ خان کی سربراہی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزارہ ریجن میں سب سے زیادہ273مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جن میں 241پرانے اور 32نئے مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ ضلع مانسہرہ میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر سرکل آفیسر بشیر خان کی سربراہی میں 115مجرمان اشتہاری

اور ایس ایچ او تھانہ سٹی مانسہرہ ایس آئی عاصم بخاری نے 65مجرمان اشتہاری گرفتار کرکے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ضلع اپر کوہستان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبدالصبور خان کی سربراہی میں اس مہم کے دوران 223مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جن میں 213پرانے اور 10نئے مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ ضلع اپر کوہستان میں ڈی ایس پی شتیال سرکل آفیسر امین خان کی سربراہی میں 136مجرمان اشتہاری کو گرفتار کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ ہربن اپر کوہستان ایس آئی صاحبزادہ نے 106 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔




اسی طرح ضلع ہریپور کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی سربراہی میں اس مہم کے دوران 217مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جن میں 173پرانے اور 44نئے مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ ضلع ہریپور میں ڈی ایس پی خانپور سرکل آفیسر امجد خان کی سربراہی میں 103مجرمان اشتہاری کو گرفتار کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہکوٹ نجیب اللہ ہریپورانسپکٹر سعید یدون نے 42 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے گذشتہ پانچ ماہ سے جاری مہم کے دوران ضلع ایبٹ آباد پولیس نے 79 مجرمان اشتہاری جن میں 61پرانے اور 18نئے شامل ہیں، ضلع بٹگرام نے 165 مجرمان اشتہاری جن میں 147پرانے اور 18 نئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں