ایبٹ أباد شاہ کوٹ سے لمبابانڈہ کی سڑک خطرناک گڑھوں میں تبدیل ہوکررہ گئی
ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد شاہ کوٹ سے لمبابانڈہ کی سڑک خطرناک گڑھوں میں تبدیل ہوکررہ گئی حادثات معمول بن گئی سی پیک انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی مرمتی کے لیے خطیر رقم کا ٹھیکہ این ایچ اے کو فراہم کردیا گیا ٹھکیدار کی مبینہ کرپشن کا انکشاف سڑک کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا تو عوام سڑکوں پرنکلے گی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے
اس ضمن میں گزشتہ روز کشنہ کی معروف شخصیت قاری شاہ سوار محمد اکرم اور دیگر نے روزنامہ شمال کے معروف جرنلسٹ وقاص باکسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ کوٹ سے لیکر بانڈہ لمبا کی مین سڑک انتہائی خطرناک گڑھوں میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہے جس سے عوام کو پیدل چلنے میں بھی انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور متعدد بارکئی خطرناک حادثات بھی
رونما ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی مرمتی کے لیے تقریبا کڑوڑوں روپے ٹھیکہ این ایچ اے کو سونپ دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ٹھکیدار سڑک کی مرمتی میں ناقص مٹیریل کا استعمال نہ کرے اگر اس نے ایسا کیا تو عوام سڑکوں پر نکلے گی انہوں نے فوری طور پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا