131

تحصیل حویلیاں یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد

تحصیل حویلیاں یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد تحصیل حویلیاں میں پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹوکی یوتھ ونگ کی تنظیم سازی مکمل سید مصباح علی صدر اورسید ثناہ حیدر کاظمی جنرل سیکٹری منتخب پارٹی کی جانب سے تحصیل حویلیاں یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد عہدیداروں سمیت کارکنان کی بھرپور شرکت صوبائی صدر سیدسلیم شاہ نے نومنتخب




عہددیداروں سے حلف لیا زرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے تحصیل حویلیاں کے یوتھ ونگ عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب مرکزی سیکٹریٹ کالا پل میں منعقد ہوئی جسمیں ضلعی صدرعلی افضل خان ایڈوکیٹ تحصیل صدر ساجد خان ضلعی جنرل سیکٹری راجہ عبدالروف ملک الیاس سمیت کارکنان نے بھرپورشرکت کی

اس پروقار تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر سیید سلیم شاہ نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئ صوبائی صدر سید سلیم شاہ نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ أج نوجوان قیادت بھی موجودہ حکومتوں سےمتنفر ہوکر ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں نوجوانوں کی کاوشوں سےپارٹی مزید مضبوط ہو گی انہوں نے کہا کہ تمام ورکر ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھیں پیپلزپارٹی شہید بھٹو غریب عوام کی پارٹی ہے جو ہرسطح پر غریب عوام کی

ترجمانی کرے گی انہوں نے کہا کہ تحصیل حویلیاں میں پارٹی عہدیدار بہترین کارگردگی کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں اوراب یوتھ ونگ اپنی کارگردگی کا مظاہرہ پیش کرکے پارٹی کو ایک مقام تک پہنچاہیں گے أخرمیں تمام عہدیداروں نے نئی کابینہ کو پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں