88

ایبٹ أباد شیروان میں بچی کے ساتھ جنسی تشدد واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے

ایبٹ أباد شیروان میں بچی کے ساتھ جنسی تشدد واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد شیروان میں بچی کے ساتھ جنسی تشدد واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ہم متاثرہ خاندان کےساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے جھوٹے پروپگنڈے کرنے والے واقعے کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے متاثرہ خاندان کا ساتھ دیں بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو کڑی سزا دی جائے متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہرسطح پر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز




پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر سید سلیم شاہ ضلعی صدر علی افضل خان ایڈوکیٹ اور لوہر تناول کے صدر ملک الیاس نے صحافیوں سے کیاانہوں نے کہا کہ شیروان میں گزشتہ دنوں گیارہ سالہ بچی سے جنسی زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جسکی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں




اور گرفتار ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ أئےروز بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے




خطرناک واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ان درندوں کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں صوبائی صدرسید سلیم شاہ نے مزید کہا کہ متاثرہ غریب خاندان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں اورانہیں انصاف بھی فراہم کریں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں