217

ضلعی انتظامیہ نےہرنو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

ضلعی انتظامیہ نےہرنو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

ایبٹ آباد( وقاص باکسر ) ضلعی انتظامیہ نےہرنو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ملکیتی اراضی پر کیا بے رحمانہ آپریشن میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کو لمحے میں ضائع کیا گیا اور اس حوالے سے کوئی قانونی دستاویز تک نہیں دکھائی گئی،آپریشن میں ٹرسٹ کی اراضی کو نشانہ بنا کے ہمیں نقصان پہنچایا گیا،




انتظامیہ نے اختیارات سے تجاوز کر کے ملکیتی اراضی مالکان کو نقصان پہنچا یا،2003 میں سو کنال اراضی کا انتقال کر کے اسے ذاتی سرمایہ سے اچھی سیر گاہ بنایا یہاں دو سو ذائد افراد روزگار سے منسلک ہیں ،ان خیالات کا اظہار ہرنو اراضی مالکان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا








اس موقع پر اراضی مالکان احمد علی خان ،فواد خان ،یاسر خان ،سابق ناظم سربھنہ جاوید خان ،اور دیگر بھی موجود تھے، اراضی مالک احمد علی خان کا کہنا تھا ہرنو میوزمنٹ پارک ایبٹ آباد کے غریب عوام کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں ،یہاں 6 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری کی گئی جسکی آمدنی ایک ٹرسٹ کے زریعے مستحق افراد کی فلاح کیلئے استعمال کی جاتی ہے ،انھوں نے کہا کہ




انتظامیہ نے آپریشن کے موقعہ پر کوئی قانونی دستاویز نہیں دکھائی بلکہ کہا کہ اوپر سے آرڈر ہے،انھوں نے کہا پارک میں قائم ہوٹلز کی نکاسی قانون کے مطابق ہے،جو کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے مطابق ہے،متاثرین اراضی مالکان کا کہنا تھا ایک طرف حکومت ملک میں




سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہی ہے اور دوسری جانب انتظامیہ اسطرح کے بے رحمانہ آپریشن کر کے زندگی بھر کی جمع پونجی کو تباہ و برباد کر دیا جہاں اراضی بھی ملکیتی ہے شاملات یا حکومتی نہیں ہے




ایسی بے قاعدگیوں کی مذمت کرتے ہیں، انھوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے والے غریبوں کو نقصان دیا گیا جو حلال کاروبار سے منسلک تھے،اس حوالے سے انھوں انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرنے اعلان کیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں