90

تحصیل مانسہرہ اور تحصیل بفہ پکھل کا ایک ارب 44کروڑ 62لاکھ52ہزار کا بجٹ منظور

تحصیل مانسہرہ اور تحصیل بفہ پکھل کا ایک ارب 44کروڑ 62لاکھ52ہزار کا بجٹ منظور




مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) تحصیل مانسہرہ اور تحصیل بفہ پکھل کا ایک ارب 44کروڑ 62لاکھ52ہزار کا بجٹ منظور پہلی بار دو تحصیلوں کا بجٹ ایک ہی تحصیل ناظم نے منظور کرکے ایک ریکاڈ قائم کر لیا مانسہرہ اور تحصیل بفہ پکھل کا بجٹ تحصیل کونسل سے بھاری اکثریت سے پاس کر لیا گیا

تحصیل ناظم مانسہرہ اور تحصیل بفہ پکھل عمر فاروق تنولی کی جانب سے تحصیل بفہ پکھل اور تحصیل مانسہرہ کا بڑا بجٹ اجلاس میں پیش کیا گیا بجٹ اجلاس میں تحصیل مانسہرہ کا ایک ارب 8کروڑ 66لاکھ 70ہزار کا بجٹ پیش کیا گیا جبکہ تحصیل بفہ پکھل کا 35کروڑ 95لاکھ82ہزار کا بجٹ پیش کیا گیا جو کہ اجلاس میں تمام تحصیل ممبران نے متفقہ طور پر منظور کر کر لیا




دونوں تحصیلوں کے بجٹ کو اجلاس میں تحصیل ناظم عمر فاروق تنولی نے پیش کیا تحصیل مانسہرہ کے بجٹ میں پی ایف سی گرانٹ 27کروڑ 44لاکھ روپے اسی طرح ترقیاتی اخراجات کے لئے 58کروڑ42لاکھ 46ہزار شامل ہیں
جی ایس ٹی سٹینڈ کے لئے 2کروڑ روپے کمرشل پلازوں کے لئے 4کروڑ 30لاکھ روپے جبکہ دیگر مد میں بھی رقم رکھی گئی اسی طرح تحصیل بفہ پکھل کے لئے سالانہ ایم اینڈ آر میں ایک کروڑ 16لاکھ روپے ترقیاتی اخراجات کے لئے 21کروڑ 66لاکھ 42ہزار رکھے گئے لوکل فنڈ سے




ترقیاتی سکیموں کے لئے 90لاکھ روپے بھی رکھے گئے جبکہ دونوں تحصیلوں کے بجٹ منظور کر لئے گئے اس موقع پر تحصیل ناظم مانسہرہ و بفہ پکھل عمر فاروق تنولی اور دیگر تحصیل ممبران نے




خطاب بھی کیا جبکہ ممبران کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایک تحصیل ناظم نے دو تحصیلوں کا بڑا بجٹ پیش کیا جو اسی وقت پاس ہوا جو کہ ایک تاریح رقم ہو گئی ہے تحصیل ناظم عمر فاروق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تحصیل مانسہرہ اور تحصیل بفہ پکھل کے تمام کام میرٹ پر ہوں گے۔۔۔۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں