216

بیواوں یتیموں مسکینوں کی دلی خدمت کرکے ہمارے دلوں کو سکون ملتا چیرمین بابراعوان

بیواوں یتیموں مسکینوں کی دلی خدمت کرکے ہمارے دلوں کو سکون ملتا چیرمین بابراعوان

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر )دکھی انسانیت کی خدمت کرناہماری تنظیم کا اصل مشن ہے بیواوں یتیموں مسکینوں کی دلی خدمت کرکے ہمارے دلوں کو سکون ملتاہے اپنے لیے تو ہرکوئی جیتاہے لیکن دوسروں کے لیے جینااصل زندگی ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے ہماری تنظیم سوہنڑاں دیس ہزارہ سوسائٹی رجسٹرڈ دن رات محنت کررہی ہے ان خیالات کا اظہار




گزشتہ روز سوہنڑاں دیس ہزارہ سوسائٹی رجسٹرڈ کے چیرمین بابراعوان وائس چیرمین سردارفیاض نے نالیکشن کے موقع پرمنتخب ہوکر صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرناہے یتیموں بہنوں بیٹیوں کوشادی کے موقع پر جہیز فراہم کیاجاتا ہے




غریبوں مسکینوں میں راشن تقسیم کیے جاتے ہیں ہماری تنظیم نے کم عرصے میں غریب عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے جس سے اب وہ دن بدن ترقی کی راہ پرگامزن ہوتی جارہی ہے




اورغریب عوام اس تنظیم سے مستفید ہوکر ہمیں دعائیں دیتے ہیں ہمارامقصد دکھی انسانیت کی خدمت کو مزید پڑوان چڑھایا جائے اور ان شاء اللہ اس مقصد میں ہم سرخرو ہوں گے غریبوں یتیموں کے دست بازورہیں گے اور ہماری زندگی ان لوگوں کےنام ہے جنہیں ہماری ضرورت ہے مزید بھی




تنظیم کوفعال بنانے میں اپنابھرپور کردار ادا کریں گےہم اپنی تمام اگزیکٹو باڈی ۔جنرل باڈی تمام سنگرز۔ جملہ ممبران سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آپ سب کی جتنی اور حوصلہ تعریف کی جائے کم ہے اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں