108

ایبٹ آباد صوبائی و قومی ممبران سمیت ضلعی انتظامیہ کی غفلت بانڈہ کی سڑک خطرناک گڑھوں میں تبدیل

ایبٹ آباد صوبائی و قومی ممبران سمیت ضلعی انتظامیہ کی غفلت بانڈہ کی سڑک خطرناک گڑھوں میں تبدیل

ایبٹ آباد( فرح ستی سٹی رپورٹر)ایبٹ آباد صوبائی و قومی ممبران سمیت ضلعی انتظامیہ کی غفلت بانڈہ کی سڑک خطرناک گڑھوں میں تبدیل ہوکررہ گئی پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا خراب سڑک کے باعث حادثات معمول بن گئے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں عوام نے فوری طور پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا اس ضمن میں گزشتہ روز عوامی وفد نے ایف ایس نیوز کی جرنلسٹ فرح ستی کو بتایا کہ

شملہ پہاڑی سے ملحقہ علاقہ جات کے راستے انتہائی خراب ہیں بسکٹ فیکٹری کے پاس علاقے میں بجلی کے کھمبے کیساتھ سیڑھی لگائی گئی ہے جس سے عوام کو راستہ کراس کرنے میں سہولت ملتی ہے




لیکن بارش ہوتے ہی وہاں کی سڑکیں تالاب بن جاتی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے متاثرہ عوام نے فوری طور پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں