96

ایبٹ آباد پبلک سکول کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب

ایبٹ آباد پبلک سکول کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب

ایبٹ آباد( فرح ستی سٹی رپورٹر ) وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے مشیر برائے ایلیمنڑی اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ضیاء اللہ بنگش نے انکشاف کیا ہےکہ سکولز کے بھاری بیگز کا بوجھ کم کرنے اور طلباء کو اس سے چھٹکارہ دلانے کے لئے اسمبلی میں قانون سازی کی جارہی ہے ،




دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے معیاری تعلیم کے نظام میں جدت کی ضرورت ہے،وزیر اعظم نے بھی فرسودہ نظام کو ختم کرنے اور تعلیمی ترقی کو ترجیحات میں رکھا ہوا ہے صوبائی حکومت بھی اپنے منشور کی تکمیل کے وعدے پر گامزن ہے ایبٹ آباد پبلک سکول کو تعلیم کے میدان میں مذید ترقی دینے کے لئے یونیورسٹی کا درجہ دلانے کی تجویز ہے ،صوبہ بھر میں والدین کا معیار تعلیم میں اعتماد حاصل کرنے والے ادارہ میں داخلوں کی سفارشوں کے لئے دباؤ رہتا ہے




تاہم میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے ،کیونکہ دنیا میں جدت آچکی ہے تعلیم کی ترقی اوروزیر اعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے خلوص نیت سے جدوجہد کر رہے، وہ ہفتہ کے روز ایبٹ آباد پبلک سکول کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے




،اس موقع پر ، لیفٹینٹ جنرل (ر)ایاز سلیم رانا ،کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام،ڈپٹی کمشنر عامر آفاق، پرنسپل ڈاکٹر سید وقار علی رضوی، اساتذہ اور طلباء کے والدین بھی شریک تھے، صوبائی مشیر برائے ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا اعلی معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت نے برٹش کونسل سے ایک معاہدہ کیا جس سے کنکٹنگ کلاسز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا




اور طلباء اساتذہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے یو کے سٹڈی ٹورز بھی کرائے جائیں گے انہوں ایبٹ آباد پبلک سکول کےاساتذہ کے لئے ایک ماہ کی بونس تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا اور طلباء کو ہدایت کی وہ تعلیم کے حصول میں بھر پور توجہ دیں ،انہوں نے کہا کہ




ماضی میں تعلیم کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششیں نہیں کیں ،صوبائی حکومت گراس روٹ لیول سے اسکی بہتری کے لئے کوشاں ہے جس میں سکول کے بھاری بیگز بھی طلباء کی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں تناو کی کیفیت پیدا کرتے ہیں اس سے چھٹکارہ دلانے کے لئے قانون سازی کرینگے اور سکولز میں ہی لاکرز سسٹم متعارف کرایا جائے گا ، قبل ازیں سکول کے طلباء نے تلاوت




،نعت ،تقاریر،ملی نغمہ ،اور خوبصورت ڈرامہ ،،گزارہ کر ،، پیش کیا ،اور ہزارہ کا معروف علاقائی رقص لڈی،پشاوری رقص بھی کیا ، جس کو تقریب میں موجود شرکاء نے محظوظ کیا، تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر سید وقار علی رضوی نے بھی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی،اور




اختتام پر مہمان خصوصی نےبورڈ کے سالانہ امتحان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں ٹرافیاں ،شیلڈز ،ایوارڈزاورکیش انعامات، بھی تقسیم کیں اور ایبٹ آباد پبلک سکول کی جانب سے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں