ایبٹ أباد ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کا تحصیل حویلیاں میں سوزوکی روٹ سسٹم کا افتتاح
ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایبٹ أباد ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کا تحصیل حویلیاں میں سوزوکی روٹ سسٹم کا افتتاح تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد طارق محمود خان نے حویلیاں شہر سے گردونواح کے علاقوں میں سواریوں پر چلنے والی تمام سوزوکی
گاڑیوں کو اپنے اپنے ایریا کا باقاعدہ روٹ سٹیکر جاری کر دیا۔ٹریفک پلان کے مطابق کوئی بھی گاڑی اپنے ایریا کے علاوہ کسی دوسرے روٹ پر سواریوں کی غرض سے نہیں چلے گئی اور خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد نے گزشتہ روز حویلیاں میں موجود تمام سوزوکی اڈہ جات کی انتظامیہ سے ملاقات کی جس میں ڈی ایس پی حویلیاں شمریز خان ، ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن حویلیاں شہزادی نوشاد گیلانی،ایس ایچ او تھانہ حویلیاں اور سرکل حویلیاں میں تعینات ٹریفک اسٹاف، میڈیا اور
عوامی نمائیندگان نے شرکت کی اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے عوامی مسائل سنے اور مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ تمام گاڑیوں کو روٹ سٹیکر بھی جاری کیے اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے بتایا کہ تمام علاقوں سے چلنے والی گاڑیوں کو
باقاعدہ روٹ نمبر جاری کیے جائیں گئے جس سے تمام علاقوں کو چلنے والی گاڑیاں اپنے ایریا کے علاوہ دوسرے ایریا میں نہیں چل سکیں گی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی مزید بتایا کہ سکول کالج کی ڈیوٹی پر مامور گاڑیوں کو بھی باقاعدہ سکول ڈیوٹی کے سٹیکر جاری کیے جائیں گے
اور انہیں سواریوں پر چلنے کی اجازت نہ ہو گیایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد طارق محمودخان نے بتایا کے عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیع ہے اور عوام الناس کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔