100

ایبٹ آباد شہر کو غیر قانونی پارکنگ مافیہ اور جگہ جگہ غیر قانونی ریڑی بانوں سے پاک کرنا ہے،ایس ایس پی

ایبٹ آباد شہر کو غیر قانونی پارکنگ مافیہ اور جگہ جگہ غیر قانونی ریڑی بانوں سے پاک کرنا ہے،ایس ایس پی

ایبٹ آباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی ھدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک وارڈن ہمایوں خان کی سربرائی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی




جس میں سرکل سٹی کے لیے انسپکٹر تعفور خان اسی طرح سرکل سپلائی اور سرکل منڈیاں کمپلیکس کے لیے انسپکٹر وسیم خان کی سربرائی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ان ٹیموں کا مقصد فوارہ چوک سے لے کر کمپلیکس تک جتنے بھی غیر قانونی اڈوں اور غیر قانونی سٹاپوں کے خلاف کاروائی کرنا ہے۔




پہلے مرحلے میں انسپکٹر وسیم خان اور انکی ٹیم نے کمپلیکس کے باہر غیر قانونی سزوکی اڈوں،کیری ڈبوں کے سٹاپوں اور ریڑی بانوں کے خلاف سخت کاروائی شروع کرتے ہوئے تمام کیری ڈبوں کے سٹاپوں کو ختم کردیا گیا اور سزوکیوں اور ریڑی بانوں کو مخصوص جگہ دے دی گئی۔




اسی طرح سرکل سٹی میں انسپکٹر تعفور خان اور ان کی ٹیم نے عید گاہ روڈ، امپائر روڈ،اور میں بازار کے مختلف ایریاز میں تمام منی اڈوں،غیر قانونی پارکنگ اور ریڑی بانوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔





اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے ھدایت جاری کی ہیں کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے کسی کے ساتھ بد اخلاقی نہ کی جائے۔
ایس ایس پی ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے




کہ ہمیں ایبٹ آباد شہر کو غیر قانونی پارکنگ مافیہ اور جگہ جگہ غیر قانونی ریڑی بانوں سے پاک کرنا ہے تاکہ ایبٹ آباد شہر کی خوبصورتی کو پھر سے بحال کیا جا سکے تاکہ ایبٹ آباد آنے والے سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں