شہر اور گردونواح مہنگائی کا نہ تھمنے والا سلسلہ برقرار لوگ کورونا کے حوالے سے پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار تھے 126

شہر اور گردونواح مہنگائی کا نہ تھمنے والا سلسلہ برقرار لوگ کورونا کے حوالے سے پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار تھے

شہر اور گردونواح مہنگائی کا نہ تھمنے والا سلسلہ برقرار لوگ کورونا کے حوالے سے پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار تھے

کوٹ رادھاکشن (مقصود انجم کمبوہ سے)شہر اور گردونواح مہنگائی کا نہ تھمنے والا سلسلہ برقرار لوگ کورونا کے حوالے سے پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار تھے مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی انتظامیہ نا جائز منافع خوروں پر کنٹرول کرنے میں نا کام پھل سبزیاں گوشت بدستور مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں

جبکہ شہر میں پیٹرول کی قلت بھی برقرار 120 روپے فی لیٹر بلیک میں۔ فروخت ہو رہا ہے تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا نہ تھمنے والا سلسلہ بدستور برقرار ہے خاص کر پھل مرغی اور چھوٹا بڑا گوشت منہ مانگے داموں میں فروخت ہو رہا جبکہ دودھ دہی کو بھی مرضی کے ریٹوں پر فروخت کیا جا رہا ہے

اور لوگ بے بسی کی تصویر بنے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں شہر کے تمام پیٹرول پمپوں پر پیٹرول دستیاب نہیں لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ پمپوں کے باہر 75 روپے لیٹر والا یہی پیٹرول120 روپے لیٹر میں دستیاب ہوتا ہے جبکہ انتظامیہ بارہا ایف آئی آرز کے اندراج کے

ساتھ جرمانے کرنے کے باوجود مصنوعی مہنگائی اور بلیک میں پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف بری طرح سے ناکام نظر آتی ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی قصور منظر جاوید علی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو ان نا جائز منافع خوروں سے بچانے کے لیے کاروآئی کی جائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں