سال 2020 اورخانیوال
تحریر:محمد سلمان خالد ۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خانیوال
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب شفافیت، میرٹ اور گڈ گورننس، عوام کی فلاح کے لئے اقدامات میں میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے۔ گزشتہ ادوار کے مقابلہ میں جس خوشحال اور ترقی یافتہ پنجاب کی بنیاد رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی – وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق جنوبی پنجاب کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے تا کہ یہاں کے عوام کا احساس محرومی دور کیا جا سکے-
اس خطے میں عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے میرٹ پر قابل اور محنتی افسران کی تعیناتی بھی گورننس میں بہتری کی طرف ایک بڑا اور اہم اقدام ہے- خانیوال جو جی جی ٹی روڈ ہر واقع ایک اہم ضلع ہے اور حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھرپور اعتماد کرتے ہوئے
آغا ظہیر عباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کیا جن کا شمار ان محنتی اور قابل افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ اپنے غریب دوست اقدامات کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں بھی گھر کرلیا- 29نومبر2019کوبطور ڈپٹی کمشنر خانیوال چارج لینے کے بعد اس نوجوان اور دبنگ آفیسر نے وزیر اعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر کے دروازے ضلع کے غریب،مستحق افراد کے لئے کھول دیئے اور ان کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئی ان کے حل پر خصوصی توجہ دی یہی وجہ ہے کہ ضلع کا ہر شخص آغا ظہیر عباس شیرازی کو اپنا سمجھتا ہے-حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابقآغا ظہیر عباس شیرای کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری،
ذخیرہ اندوزی،ٹڈی دل،ڈینگی، سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف جنگ،آٹے کے مصنوعی بحران میں بے شمار کامیابیاں سمیٹیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی بطور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی خود حکومتی ہدایات پر عملدر آمد یقینی بنانے کے لئے متحرک نظر آتے ہیں انکی خصوصی توجہ اور دلچسپی کی وجہ سے پاکستان سٹیژن پورٹل پر ایک سال کے دوران شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی 13781 شکایات میں سے 13231 کو نمٹا دیا گیا-کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران ڈپٹی کمشنر نہ صف اول کے کمانڈر کے طور پر نہ صرف خود مسلسل فیلڈ میں رہے بلکہ اپنی ٹیم کو بھی متحرک رکھا لاک ڈائون کے دوران جب کاربار و کام بند ہوگئے تو وزیر اعلی کی ہدایات کے مطابق آپ کی کوشش تھی
کہ کسی غریب کے گھر کا چولہا نہ بجھے اس مقصد کے لئے آپ نے سول سوسائٹی اور مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع میں 1200 سے زائد غریب اور مستحق افراد میں مفت راشن تقسیم کیا-حکومت وزیر اعلی پنجاب کا عوام کو ناجائز منافع خوری سے نجات دلانے پر خصوصی فوکس رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آغا ظہیر عباس عباس شیرازی کی زیر سرپرستی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آج بھی فیلڈ میں متحرک ہیں اور رواں سال ابتک ناجائز منافع خوری پر سینکڑوں دکانداروں کو 2 کروڑ 54 لاکھ 79ہزار روپے سے زائد کے جرمانہ کرکے 32 کیخلاف ایف آئی آرز کا اندران کرواکر 39 کو پابند سلاسل کیا گیا
اس اقدام کی بدولت اس وقت سبزیوں پھلوں کے نرخ 40 فیصد تک گرچکے ییں-ڈپٹی کمشنر ضلع میں سرکاری سطح پر سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کی بھی خود نگرانی کررہے ہیں -عثمان بزدار حکومت کے احکامات کی روشنی میں آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈپٹی کمشنر کا چارج لینے کے بعد سرکاری اراضی سے ناجائز قابضین کا قبضہ واگزر کرانے میں ضلعی انتظامیہ نے جس لگن اور محنت سے کام کیا اس کو مثال نہیں ملتی- آغا ظہیر عباس شیرازی اپنے کپتان عثمان بزدار کے ہدایات پر مافیا کے خلاف آپریشن میں نہ تو کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں لائے اور نہ ہی با اثر شخصیات کی سنی گئی
یہی وجہ ہے کہ ضلع میں ابتک 15 ارب سے زائد کی سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی کمرشل، زرعی، اور سکنی اراضی سے قابضین کو بھگا دیاگیا، یادرہے کہ مذکورہ مافیا عرصہ 25 سال سے سرکاری زمینوں پر قابض تھا ہر دور میں انکے خلاف آپریشن کے دوران سخت ترین دباؤ کا سامنا افسران کو کرنا پڑتا رہا تھا جس کی وجہ سے اپریشن میں کامیابی حاصل نہ ہوئی،مگر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ڈپٹی کمشنر تعیناتی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں اس بارے خصوصی ہدایات جاری کی ڈپٹی کمشنر خانیوال نے اپنے کپتان کے احکامات پر لبیک کہتے ہوئے
دلجمعی سے اپنے اہداف حاصل کیے قبضہ مافیا کے دیگر ساتھی یاتو ضلع بدر ہو گئے یا پر انڈر گراؤنڈ ہو گئے سرکاری اراضی پر قابضین غنڈوں کو گرفتار کیا گیا انکے خلاف مقدمات بھی قائم کیے گئے شہروں میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عوام کا پیدل چلنا بھی دشوار تھا- آغا ظہیر عباس شیرازی سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی بھی خود یقینی بنارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرزو عملہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل نظر آتا ہے –
عوام کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے رواں سال جو کہ اب صرف چند دن کا مہمان ہے کے دوران 73 پرانی ٹیکنالوجی کے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا جبکہ فصلوں کی باقیات اور صنعتی فضلہ۔ جلانے پر اب تک اڑھائی سو سے زائد افراد کے خلاف بھی ایف آئی آرز درج کرائی گئی- ڈپٹی کمشنر کی زیرنگرانی ضلع میں اربوں روپے کی لاگت سے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہا شوگر سیس فنڈ سے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ضلع کی 6 سڑکوں کی مرمت و کشادگی بھی کی گئی۔کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے جن کی مناسب دیکھ بھال بھی کی جارہی ہے۔۔
ان تمام اقدامات سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی سال 2020 میں کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ضلع کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جتنے بھی اقدامات کئے گئے ان کی ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں مثال نہیں ملتی-