جو ڈر کیا سو وہ مرنے سے پہلے مرگیا 154

سقم کورونا اور اس کا فری علاج زیتون زیت بیس دوائی”طب نبوی”

سقم کورونا اور اس کا فری علاج زیتون زیت بیس دوائی”طب نبوی”

نقاش نائطی
 +966504960485

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (80)
اور اگر میں بیمار ہو گیا تو، وہ(اللہ) صحت یاب کردیگا۔ مفہوم آیت قرآنی

۔ لكل داء دواء
ہر بیماری کی ایک دوائی ہوتی ہے۔ مفہوم حیث شریف
آج سقم کورنا نے پورے عالم کو اپنی چپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ کروڑوں لوگ جہاں اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں، وہیں پر اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد پورے عالم میں لاکھوں میں ہے۔ آج کا جدت پسند تعلیم یافتہ انسان جہاں اس سقم کورونا کے بدلتے ہوئے نت نئے روپ سے اور پورے عالم میں قسط وار وبا کی شکل کترت سے پھیلنے کی وجہ پریشان ہے، وہیں ہم مسلمان اپنے 1400 سال پرانے دین اسلام کی آسمانی کتاب قرآن مجید کے فرمان اور اس کے نبی آخر الزمان محمد مصطفی صلی اللہ وعلیہ وسلم کے قول، حدیث مبارکہ پر یقین کامل رکھتے ہوئے کسی بھی سقم بیماری یا وبا سے خائف نہیں رہتے ہیں۔
2020 کے درمیانے سال جب سقم کورونا کی وجہ سے بھارت سمیت پورا عالم گھر کی چاردیواری میں بند تھا شہر حیدر ٹولی چوکی ناکہ کے چند نوجوانوں، دین اسلام کے اسی حکم پر یقین کامل کی وجہ سے مشہور علمی کتاب طب نبوی کے مطالعہ سے زیتون کے تیل میں چند جڑی بوٹیوں کا عرق ملاتے ہوئے، سقم کورناکا نبوی علاج ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب رہے اور اس کا نام بھی “طب نبوی” رکھتے ہوئے سقم کورونا کے متاثرین میں یہ دوائی فری تقسیم کرنی شروع کر دی۔ الحمد للہ اس دوائی کے استعمال سے شروعاتی ایک دو دنوں میں سقم کورونا کے مرہض صحت یاب ہونے لگےتو ان نوجوانوں کی ہمت بندھی اور انہوں نے اس دوائی کو بڑی مقدار میں تیار کرتے ہوئے نہ صرف جنوب بھارت کے تمام صوبوں میں اسے مہیا کروانے کا انتظام کیا ہے بلکہ خلیج کے شہر دوبئی اور سعودی عرب میں بھی یہ کورونا دوائی دستیاب کرائی گئی ہے۔

عالم کی مشہور بڑی دوائی کارخانے میں بننے والی کورونا ویکسین کے مقابلے میں یہ طب نبوی کورونا دوائی نہ صرف ہر قسم کے جزوی نقصانات (سائیڈایفیکٹ) سے پاک ہے بلکہ حاملہ نساء سمیت پہلے سے کسی بھی دیگر بیماری سے متاثر، ہر عمر کے کورونا مریضوں کے لئے یہ دوا اکثیر مانند ہے۔ خصوصا 60 سال سے زاید عمر کے افراد یا آلات تفس کے سقم سے پہلے سے دوچار افراد کو سقم کورونا ہونا جو اب تک مہلک ترین سمجھا جاتا تھا اور سقم کورونا متاثرین میں ایسے مریضوں کے وفات کا گراف سب سے زیادہ جو تھا وہ بھی اس طب نبوی زیتون تیل بیس دوائی سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سب سے اہم بات حیدر آباد کے ان مسلم نوجوانوں نےاس کورونا متعدی مرض وبا کی ہلاکت خیزی کے چلتے مذہب، ذات، فرقہ سے اوپر اٹھ کر، ہر کسی کے لئے یہ دوائی فری دستیاب کروا رہے ہیں۔ شمالی بھارت کے مختلف صوبوں میں یا عالم کے کسی بھی حصے کے کورونا وبا کنٹرول کرنے کے سلسلے میں مصروف عمل رضاکار، اپنے اپنے علاقے کے کورونا متاثرین کو شفایاب کرانے، اس طب نبوی دوا کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو 00919908648822 پر براہ راست فون کرکے وہ طب نبوی دوائی منگوانے کا انتظام کرسکتے ہیں۔ایسے متعدی وبا پر قابو پانے کے لئے کی جانے والی ہر کسی کی رضاکارانہ خدمات کو وہی رب کائینات اس دنیا میں بھی اجر عطا کریگا اور آخرت میں اجر عظیم عطا کیا جائیگا۔انشاءالل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں