بے مثال سادگی میں منجھا ہوا سیاستدان سردار عثمان 158

بے مثال سادگی میں منجھا ہوا سیاستدان سردار عثمان

بے مثال سادگی میں منجھا ہوا سیاستدان سردار عثمان

تحریر۔نوید افسر راجہ
رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر رمضان پیکج کا آغاز 10اپریل سے کر دیا گیا ہے غریب طبقے کو مہنگائی سے بچانے کے لیے رمضان پیکج کی مد میں 7/8ارب روپے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے مخلصانہ اور سنجیدہ نوعیت کی اس کاوش پر بلا شبہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی کابینہ خراج تحسین کی مستحق ہے

حق دار کو حق پہنچانے کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورزکو پرائس کنٹرول کے موثر نظام اور رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات اس بات کا عندیہ ہیں کہ اس سہولت سے حکومت وقت بلا شبہ عوام الناس کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے اڑھائی سالہ دور اقتدار میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان وطن عزیز میں معیشت کی بحالی،بیرونی قرضوں کی ادائیگی،سیاسی محاز پر بے پناہ مشکلات کے باوجود ہمت اور جرات سے اپنی زمہ داریوں کا ادا کرنے کی ہمہ جہت کوششوں میں مصروف ہیں

جہاں وزیر اعظم پاکستان اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی میں تمام کشتیاں جلا کر میدان عمل میں موجود ہیں وہیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی اس سفر میں انکے شانہ بشانہ موجود ہیں پنجاب کے سیاسی سفر میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا وزرات اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہنا اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد ساتھیوں میں سردار عثمان بزدار کا شمار ہوتا ہے موجودہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے اس ریلیف پیکج کے تحت عوام الناس کو روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیاء بشمول چینی، آٹا، دالیں، سفید چنے، کھجور، چاول، چائے، گھی، آئل، بیسن، مشروبات، مصالحہ جات اور ٹیٹرا پیک دودھ عام مارکیٹ کے مقابلہ میں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔ اس پیکج کے تحت 20کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے کا ملے گا، چینی 68 روپے فی کلو اورگھی 170روپے فی کلو کیرعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

جبکہ چائے کی پتی پر 50روپے فی کلو رعایت دی جائے گی۔ دیگر اشیاء جن میں سفید چنا پر فی کلو 15روپے رعایت، دالوں پر 15سے 30روپے فی کلو رعایت، کھجوریں فی کلو 20روپے رعایت، چاول پر 10 سے 12روپے رعایت، بیسن پر 20روپے فی کلو رعایت اور مصالحہ جات پر دس فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس پیکج کے تحت تمام یوٹیلٹی سٹورز پر 1500سے زائد اشیاء پر بھی رعایت دی جائے گی اور یہ ریلیف پیکج ملک بھر میں قائم 4,881 سٹورز پر نافذالعمل ہوگااسلام آباد، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن پر رمضان ریلیف پیکج کا باقاعدہ آغاز 10 اپریل سے ہوگا۔ 19 اشیاء پر خصوصی رعایت دی جائیگی جو 10 سے 15 فیصد تک ہوگی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شخصیت کے بارے میں انتہائی کم لوگ واقف ہیں اور عمومی طور پر انہیں سست اور کم گو سیاستدان کے طور پر پیش کیا جاتا ہے

اور عام طور پر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ سردار عثمان بزدار پنجاب جیسے بڑے صوبے کو سنبھالنے کی سکت نہیں رکھتے وہ نا تجربہ کار ہیں لیکن اگر تصویر کے دوسرے رخ کا بغور ملاحظہ کیا جائے تو انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ انتہائی خاموش طبع سیاست دان نے صوبے میں معاملات کی درستگی کے لیے ایک طوفان مچا رکھا ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور سیاسی فلسفے کو تقویت پہنچانے میں شرافت اور جذبہ خدمت سے سرشار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فہم و فراست اور مثبت کارکردگی سے ثابت کر دیا کہ صوبے کو مسائل اور مشکلات کی دلدل سے نکالنے کا عزم انکی سیاست کا اولین منشور ہے اور کپتان کا انتخاب درست ہے پی ٹی آئی کے اقتدار سنبھالتے ہی سب سے پہلے اس روایت کا خاتمہ کی گیا کہ ماضی کی حکومتیں ہمیشہ اقتدار کے آخری سال میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کا اجراء کرتیں تا کہ آئندہ الیکشن میں انہیں

عوام کے ووٹ حاصل ہو سکیں تا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس سیاسی روایت کو ختم کر کے اقتدار کے پہلے سال ہی بڑے ترقیاتی منصوبہ جات کا آغاز کیا اور عوام میں یہ تاثر دیا کہ نیک نیتی اور حب الوطنی پر مبنی کاوشیں ضرور رنگ لاتیں ہیں اور مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل سے جہاں عوام کو سہولیات فراہم ہوتی ہیں وہیں اللہ تعالیٰ کی رضا بھی حاصل ہوتی ہے لہذا نیکی کے کاموں میں دیر نہیں کرنی چاہیے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری و ساری ہے اور قومی امید کی جا سکتی ہے کہ 5سالہ دور اقتدار میں ایسے علاقے جہاں پسماندگی اور اندھیرے کا راج تھا وہاں کہکشائیں جگمگا اٹھیں گی اور وقت ثابت کرئے گا یہ معصومیت اور سادگی کے پیکر اس خاموش طبع سیاست دان نے اپنے کپتان اور پنجاب کے عوام کی امیدوں پر کس طرح پورا اترنے کی سعی کی پنجاب بلا شبہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کی وجہ سے بے پناہ مسائل کا شکار ہے اور آج بھی اس صوبے میں متعدد ایسے علاقے موجود ہوں گے جہاں بنیادی سہولیات آج بھی نا پید ہو ں گی

لیکن جس جذبے،ہمت اور حوصلے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے عہدے اور عوام سے وفائیں نبھانے میں مصروف عمل ہیں قومی امید ہے کہ 2023میں بڑی تعداد میں مسائل حل ہو چکے ہوں گے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ محترمہ تابندہ سلیم کی تعیناتی بھی ضلع بھر کے صحافیوں کے لیے انتہائی احسن اقدام ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے ڈی پی آر آفس راولپنڈی میں موجود تھا لیکن علاقائی صحافیوں کو کبھی سرکاری سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہی ایسا ہوا ہے کہ علاقائی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے انکی دہلیز پر جا کر اقدامات اٹھانے،پنجاب کی نئی ہاوسنگ سکیموں میں علاقائی صحافیوں کا کوٹہ مختص کرنا،کورونا وائرس کے لیے فرنٹ لائن پر صحافیوں کی زمہ داریوں کا ادراک اور کورونا ویکسینیشن کے لیے اقدامات اٹھانا،صحافیوں کے لیے انصاف صحت کارڈ کے اجراء کی یقین دہانی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کارناموں میں سنہری حروف میں لکھا جائے

گاڈی پی آر تابندہ سلیم کی انہی کاوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ روز سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ میں انکے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا اور انکی صحافت دوستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے محکمہ صحت پنجاب میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال لاہور کا قیام، ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں گائنالوجی بلاک کا قیام،پنجاب میں صحت انصاف کارڈز کی فراہمی، ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام، ڈی ایچ کیو ڈی جی خان کی اپ گریڈیشن، ٹیلی میڈیسن کی سہولت، میانوالی، لیہ اٹک اور راجن پور میں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال اینڈ نرسنگ کالج کا قیام،

ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اوربنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ،وزیراعظم ہیلتھ اقدامات کے تحت 8ارب روپے کی لاگت سے 18اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، پنجاب کی 38جیلوں میں HIVسکریننگ سہولیات کی فراہمی، 15 ارب کی لاگت سے 1200 کلو میٹر روڈز تعمیرکی گئیں۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا تعین اب پرانے فرسودہ نظام کی بجائے جدید اور شفاف جی آئی ایس میپنگ سسٹم کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ نظام سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، ای ٹینڈرنگ کا باقاعدہ اجرا کیا گیااس کے علاوہ بڑی تعداد میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایسے منصوبے تحریری میں لا جا سکتے ہیں جن کے ثمرات جلد یا بدیر عوام تک ضرور پہنچے گے اور حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس ہو گے

چوں کہ راقم کا تعلق حلقہ پی پی9سے ہے تو اس حلقے میں پی ٹی آئی کے منتخب ایم پی اے چوہدری ساجد محمود بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ ترقی مشن کے ویژن میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کر رہے ہیں گاؤں اور یونین کونسل کی سطح پر جاری منصوبہ جات کے علاوہ 10کروڑ کی لاگت سے رتیال تا بھیر کلیال روڈ،تقریبا 4کروڑ کی لاگت سے ٹاہلی موڑ تا ماچھیہ روڈ،اور تقریبا اتنی ہی مالیت سے دولتالہ تا گلیانہ براستہ آدڑہ عثمان زادہ روڈ کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے علاوہ ازیں حکومت وقت کی جانب سے رمضان پیکج کی بلا تعطل ترسیل کے لیے چوہدری ساجد محمود نے دولتالہ یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا افتتاح کیا سٹور ملازمین کو تنبیہہ کی کہ حکومتی واضح احکامات کی روشنی میں رمضان پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بے مثال سادگی میں ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں اور یہ بات وقت ثابت کرئے گا ان شاء اللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں