مرد مجاہد 201

وزیروں کا شہر ہارون آباد

وزیروں کا شہر ہارون آباد

تحریر:خرم شہزاد ملک

نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552
ہارون آباد شہر جو کہ وزیروں کے شہر کے نام سے جانا جاتا ہے اس دھرتی ماں نے بڑے بڑے سپوتوں کو جنم دیا ہے ان میں کئی سپوتوں نے ملک و قوم کا نام خوب روشن کیا ہے اسی وجہ سے دوسرے شہروں میں بھی اس شہر کا نام فخر سے لیا جاتا ہے اس شہر میں ایسے ہنرمند اور ٹیلنٹڈ لوگ بھی مقیم ہیں جنہوں نے اپنا اور اپنے والدین کے علاوہ اپنے شہر کا نام خوب روشن کیا ہے

ہم نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے قلم کے ذریعے اپنے شہر کے ان ہیروں کو دنیا بھر میں متعارف کروائیں گے اور کئی دنوں سے یہ سلسلہ شروع کر رکھا ہے ہمارا مقصد صرف اور صرف اپنے شہر کے ان قابل فخر انمول ہیروں کو دنیا کے سامنے لانا ہے آج ہم جس شخصیت کو متعارف کروانے جا رہے ہیں جو اپنی پہچان آپ ہیں میاں عدنان چوہدری انتہائی ملنسار اور اچھے اخلاق کے حامل انسان ہیں آپ سیاسی، سماجی، فلاحی اور کاروباری شخصیت کے

علاوہ شعبہ صحافت سے بھی وابستہ ہیں آپ بطور جنرل سیکرٹری جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ہارون آباد کے عہدوں پر فائز ہیں اور اپنے فرائض بڑے احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ آپ شوز ایسوسی ایشن کے لئے بھی اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں آپ اچھے اخلاق اور کردار کے مالک انسان ہیں آپ کا شمار ہارون آباد کے معروف تاجروں میں ہوتا ہے آپ اپنے

دوست احباب اور عزیز و اقارب کے علاوہ عوام الناس سے بھی بڑے ادب و احترام سے پیش آتے ہیں آپ ہر شخص کی خلوص دل سے عزت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر بھر کی عوام آپ کے اچھے اخلاق کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ پسند کرتی ہے آپ کا کہنا ہے کہ اچھا اخلاق اچھے خون کی علامت ہے اچھا اخلاق ایک جادو اثر طاقت رکھتا ہے آپ اپنے اچھے حسن اخلاق کی وجہ سے کسی کے بھی دل میں اپنا گھر بنا سکتے ہیں آپ اچھے اخلاق کے

باعث پتھر دل کو بھی موم کر سکتے ہیں ویسے بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر میں وہ انسان بہت خوبصورت ہے جس کا حسن اخلاق اچھا ہو ہمارے پیارے نبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسن و اخلاق کی ایک خوبصورت تصویر تھے ان کی ساری زندگی حسن و اخلاق پر مبنی تھی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے پیارے حبیب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے، آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں