اظہار خیال 174

اظہار خیال

اظہار خیال

تحریر، خرم شہزاد ملک نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552
جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جناب رفاقت حسین صاحب جو کہ نہایت نفیس، ہمدرد اور اعلیٰ ظرف شخصیت کے مالک ہیں جو ہمیشہ اپنی صحافی برادری کے لئے درد دل اور ہمدردی رکھتے ہیں آپ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت حاضر ہوتے ہیں خواہ وہ جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان کا ممبر ہو یا وہ کسی بھی صحافی ادارے سے منسلک ہو اس کی مدد کے لئے بھرپور جدوجہد کرتے ہیں آپ اپنی صحافی برادری کی

آواز کو ہر پلیٹ فارم پر اٹھاتے ہیں اور ہمیشہ صحافی برادری کی آواز بنتے ہیں آپ صحافی برادری کے ہر دکھ سکھ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ تمام صحافی تنظیمیں انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں آپ نے صحافی برادری کے لئے ہر ممکنہ کوششیں اور کاوشیں کی ہیں آپ کی ان خدمات کو جھٹلا دینا سخت زیادتی میں شامل ہوگا آپ بطور مرکزی جنرل سیکرٹری جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان میں اپنے فرائض منصبی بڑے احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں

آپ نے ہمیشہ قابل اور ورکنگ جرنلسٹ کو جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان میں بطور ممبر شامل کیا ہے آپ ملک و قوم کی خدمت کرنے والے ان جانباز صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف تقریبات اور سیمینار کا اہتمام کرتے ہیں جس میں ملک و قوم کے لئے اپنی خدمات انجام دینے والے ان جانباز صحافیوں کو گولڈ میڈلز اور مختلف ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے اس کے علاوہ صحافیوں کو صحافی امور پر بھی مکمل عبور حاصل کرنے کے لئے

سیمینار بھی منعقد کروائے جاتے ہیں ان سیمینار میں مکمل طور پر شعبہ صحافت پر ٹریننگ دی جاتی ہے آپ کی زیر تربیت بے شمار صحافی صحافت پر مکمل عبور حاصل کرنے بعد آج اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں آج وہ بطور کامیاب صحافی ان کے لئے خلوص دل سے دعاگو ہیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں