Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہارون آباد کی ایسی مشہور ترین ہستی جسے ہم آپ سے ملوانے جا رہے ہیں

ہارون آباد کی ایسی مشہور ترین ہستی جسے ہم آپ سے ملوانے جا رہے ہیں

خرم شہزاد ملک نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552

آج ہم ہارون آباد کی ایسی مشہور ترین ہستی جسے ہم آپ سے ملوانے جا رہے ہیں ہارون آباد کی ہر دلعزیز اور ملنسار شخصیت امین مرزا جو کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہیں آپ سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات کے علاوہ شعبہ صحافت سے بھی منسلک ہیں آپ ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے بطور سینیئر وائس پریذیڈنٹ اور مرکزی تاجران کے بطور وائس پریذیڈنٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں آپ فلاحی کاموں میں خاص طور پر دلچسپی رکھتے ہیں

اور تاجر برادری کے حقوق کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پایہ تکمیل ہونے والے زینب فیملی ہسپتال، اور واٹر فلٹریشن پلانٹ جیسے منصوبہ جات قابل ستائش ہیں آپ انتہائی ملنسار اور اچھی شہرت کے حامل انسان ہیں آپ کا نام تاجر برادری میں بھی اچھے الفاظ میں جانا جاتا ہے آپ ہر کسی سے بڑے خلوص اور پیار سے پیش آتے ہیں آپ ہمیشہ مظلوم کی مدد کو تیار رہتے ہیں آپ اپنے عزیز و اقارب سمیت تمام دوست احباب کو بھی خصوصی طور پر ترجیج دیتے ہیں آپ ایک زندہ دل انسان ہیں اور اپنے دوستوں پر جان چھڑکتے ہیں

تاجر اور صحافی برادری آپ کو انہی عادات کی وجہ سے عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے دوست احباب سمیت تمام حلقہ احباب آپ کے لئے بے پناہ پیار اور نیک جذبات رکھتے ہیں آپ اپنے حلقہ احباب اور دوستوں کے ہر دکھ سکھ میں شامل ہوتے ہیں اسی لئے آپ کو پورا شہر بہت پسند کرتا ہے آپ کا کہنا ہے کہ ہمیں محنت اور پوری لگن سے کام کرنا چاہیے محنت کرنے والے انسان کو اللہ تعالیٰ بے حد پسند کرتے ہیں محنت کرنے والا انسان اللہ تعالیٰ کا دوست ہوتا ہے

نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ مزدور کی اجرت اس کے پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کریں کسی کا حق مت کھائیں ہم اپنے مال و اسباب میں سے زکوٰۃ ادا کریں اور مستحق افراد کو اپنے رزق میں سے صدقہ زکوٰۃ دینا مت بھولیں ہمیں کسی کی مدد کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ہم ایک ہاتھ سے کسی کی مدد کریں

اور دوسرے ہاتھ کو پتہ نہ چلے اور ہر حالات میں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائیں اللہ تعالیٰ شکر ادا کرنے والے انسان کو بے حد پسند کرتا ہے ہم دنیا کی دولت سے زیادہ آخرت کی دولت کو ترجیج دیں بہترین شخص وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرے اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے، آمین

Exit mobile version