شادی کیوں کی جاتی ہے
تحریر:نوفل سیف اللہ،دبئی
لوگ بزنس پارٹنر شپ کیوں کرتے ہیں۔کیا رات کو سونے کے دوران کوئی خواب آ تاہے کہ جس کی وجہ سے اگلے دن پارٹنر شپ کی تیاری کرلی جاتی ہے۔نہیں ایسا نہیں ہے ایک سمجھدار آدمی اسی وقت پارٹنر شپ کا ارادہ کرتاہے۔جب وہ سمجھتا ہے کہ اکیلا دور تک اور دیر تک اپنا کاروبار کو نہیں چلا سکتا۔ اور بہت سی زمہ داریوں کو نہیں اٹھا سکتا۔درجنوں مسائل ہیں،قدم قدم پر مسائل ہیں،قدم قدم پر اُلجھنیں ہیں۔روکاوٹیں ہیں۔جنہیں وہ تنہا دور نہیں کر سکتا۔پھر وہ اسکے حل کا منصوبہ بناتا ہےاور ایسے آدمی کو تلاش کرتا ہے۔جو اس کے ساتھ کاروبار میں ساتھی یا شراکت دار بن کر بزنس میں ہاتھ بٹانے میں اپنا کردار ادا کر ے۔
اب زرا ایک منٹ رکیے اور بتائیے کاروبار کے پارٹنر تلاش کرنے والا ایسا انسان ڈھونڈے گا جس سے اِس کی کیمیسٹری ملتی ہو یا اِس کی خوبصورتی دیکھے گا؟یا کاروبار آگے بڑھانے کی صلاحیت کو مدِنظر رکھے گا؟ یا اِس کی یونیورسٹی میں ملنے والا گولڈ میڈل اور پوزیشنزکو؟ کام کے دوران اُنچ نیچ کو سنبھالنے کے ہنر کو اہمیت دے گا یا اس کے چلنے،کھانےپینےاور بولنے کے انداز کو؟ ایسے ظاہری چیزوں کی بنیاد پر ایک لمبی پارٹنر شپ کرنے والے کو آپ کیا کہیں گے؟
اب اس مثال کو لیجیے اور” شادی” کے موقع پر ہونے والے تماشوں کو دیکھیے،کیا یہ سچ نہیں کہ سکون کے لیئے شادی بھی پوری زندگی کا ایک معاہدہ ہے؟آدمی شادی کیوں کرنا چاہتا ہے کیا صرف اس لیے کے اُس کے والدین نے کی، چچا ،تایا اور خاندان کے دوسرے بڑوں نے کی تھی؟ اگر اب تک آپ یہی سمجھتے رہے ہیں تو برائے کرم یہ غلط فہمی دور کرلیں۔
بات یہ ہے!
کائنات کا پورا نظام”جوڑے” کے فارمولے پر چل رہاہے۔دیکھئے جائے پر جاندار میں آپ کو جوڑے مل جائیں گے۔
جانوروں کو دیکھ لیں،پرندوں کو دیکھ لیں۔ایک ایک کر کے گنتے جایئے۔ایک لمبی فہرست بن جائے گی۔جوڑے ا نظام
جوڑے کا نظام اس لیے ضروری ہے کہ زندگی اکیلے گزارنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔پُرسکون انداز سے جس کے لیے ایک “پارٹنر” کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اس ہمسفر کے بغیر آدمی ادھورا اور نامکمل ہے۔شادی کے بعد ہی پارٹنر شپ مکمل ہوتی ہے
۔زندگی کا ساتھی بھی ایسا ہو دکھ سکھ میں لمحہ لمحہ پیش آنے والے مسائل،الجھنوں میں کاندھے سے کاندھا ،قدم سے قدم ملا کر چلے۔ تو صاحب اب بتائیے،رشتہ تلاش کرتے وقت ہمارے معاشرے میں زندگی بھر کے لیے قائم ہونے والی پارٹنر شپ کے لیے بال، چال،شکل،قد،ڈگری اور تنخواہوں کے نام پرجو چیز یں دیکھی جاتی ہیں کیا اس سے پارٹنر شپ کامیاب ہو سکتی ہے؟میرے خیال میں ہرگز نہیں!آپ کا کیا خیال ہے؟
https://www.youtube.com/watch?v=vP6WhhQFQp8&t=5s