سرگودھا انتطامیہ میں واپسی 175

سرگودھا انتطامیہ میں واپسی

سرگودھا انتطامیہ میں واپسی

کالم : رابعہ بصری

جیسا کہ میں اکثر لکھتی رہتی ہوں سرگودھا میں کام کرنے والے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کر کے ان کو انکے کام سے روک دیا جاتا ہے اسی طرح کی ایک شخصیت جو اپنےنام کی طرح اپنی پرفامنس میں بھی اپنی مثال آپ ہیں ان کا ذکر کرنا چاہوں گی اور سرگودھا انتظامیہ میں انکی واپسی جو کہ مجھے خوش آئند دکھائی دیتی ہے سرگودھا والوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہوں گی کیونکہ میئر سرگودھا ملک اسلم نوید جن کا تعلق سرگودھا ہی کے نواحی قصبہ جھاوریاں سے ہے اور وہ عرصہ 25 سے 30 سال سے پراپرٹی کے کاروبار سے بھی وابستہ ہیں

اور میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی بھی ہیں سرگودھا کے حلقہ این اے 92 سے میاں نواز شریف کا الیکشن بھی اسلم نوید نے لڑا اور کامیاب ہوئے اسی طرح سرگودھا سٹی میں ملک اسلم نوید نے میئر سرگودھا کا الیکشن لڑااور کامیاب ہوئے اور مئیر سرگودھا کا چارج سنبھالنے کے بعد سرگودھا میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں ریکارڈ کام کروانے کا سہرا ملک اسلم نوید کے سر ہے

جن میں سے چند ایک کا ذکر کرنا ضروری سمجھوں گی تاکہ سرگودھا والوں کی یاداشت تازہ رہ سکےسرگودھا میٹرو پولیٹین کارپوریشن جو کہ اس وقت دیوالیہ ہو چکی تھی اسے پیروں پے کھڑا کیا اور ریونیو جنریٹ کیا جس کے لیے فوری طور پر سینکڑوں غیر قانونی تعمیر شدہ عمار توں کو بنا کسی پریشر کے کمرشل کیا، ان کے نقشہ جات پاس کروانے اور نقشہ فیس کارپوریشن کو جمع کروانے لازمی قرار دیا، گٹر ٹیکس بحال کروائے اور انکی ادائیگی کو آسان بنایا تمام پرائیویٹ ہسپتالوں، پلازوں کو کمرشلائز کیا

شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا لیکن اتنے اچھے کام کرنے کے بعد انکی شخصیت ترقی اور خوشحالی کے دشمن عناصر کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی اور انہیں سرگودھا انتظامیہ سے دور رکھنے کو سوچی سمجھی ساز باز کی جانے لگی جس کے نتیجے میں چند نام نہاد لوگوں نے ملک اسلم نوید پر جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے اور اس طرح سرگودھا میٹرو پولیٹین کارپوریشن ایک محنتی اور ورکر بندے سے محروم ہو گئی اور بدحالی کا شکار ہونے لگی جسے بعد میں آنے والوں نے لوٹنا شروع کر دیا لیکن کچھ عرصہ پہلے ہی دبنگ آفیسر خالقداد گاڑا کے چیف آ فیسر کے طور پر چارج سنبھالتے میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کو ایک اور کمپیٹنٹ آفیسر ملا جس نے آج تک اپنے انتظامی امور مین کئی کارنامہ انجام دیئے جنکا سلسلہ ابھی تک جاری ہے
اور ملک اسلم نوید بھی اپنے اپر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات سے باعزت بری ہوکر کافی عرصہ معطل رہینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق دوبارہ عہدے کا چارج سنبھال چکے ہیں اور سرگودھا کی عوام کے لیے درد دل رکھنے والے مئیر سرگودھا اور چیف آفیسر خالقداد گاڑا اب مل کر سرگودھا میں اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منواتے نظر آئے گے اور ملک اسلم نوید سرگودھا کے دیرینہ مسائل کو چیف آف کارپوریشن سرگودھا کی دوراندیشی کے ساتھ حل کرنے میں پوری کوشش کریں گے

اور سرگادھا کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے اپنے ارادوں میں پر عزم رہ کر سرگودھا کو گرین اینڈ کلین سٹی بنناے میں اہم کردار ادا کریں گے اسکے علاوہ سرگودھا مین پینے کے صاف پانی کو جس طرح سے نایاب بنا کر منرل واٹر پلانٹ بزنس مین جس طرھ سرگودھا کی عوام کا استحصال کر رہے ہیں اس مسئلہ کو بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے اور سرگودھا کی عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کی دستیابی ممکن اور آسان بنا ئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں