51

ماں کی عظمت/ہر دن ماں کا دن

ماں کی عظمت/ہر دن ماں کا دن

تحریر : عالمہ خطیبہ سیدہ لیلیٰ شاہ بخاری

ماں کی عظمت/ہر دن ماں کا دن

بس اک خدا نہیں ہوتی
ورنہ ماں کیا نہیں ہوتی

تصویر کا ایک رخ آج 08 مئ کا دن ہے اور مئ کے دوسرے اتوار کو پوری دن میں بطور ماں کا دن منایا جاتا ہے، یہ سب اس مادہ پرست یورپ اور امریکا کا کیا دھرا ہے جہاں رب کی صفت ماں اور باپ کو ایک فالتو چیز سمجھ کر اولڈ ہاوس منتقل کر دیا جاتا ہے اور 365 دونوں میں سے صرف ایک دن کو ان سے منسوب کر کے ان پر احسان عظیم سمجھا جاتا ہے اور صرف اسی ایک دن یہ ناخلف اولاد اپنے والدین کو منحوس صورتیں دیکھانے اولڈ ہاوسزز جاتے ہیں

بھلا ماں اور باپ کا بھی کوئی دن ہوتا ہے؟
ماں کے بغیر تو کوئی بھی دن، دن نہیں ہوتا
دنیا میں مجھے جو بھی جتنا بھی ملا ہے
سب کچھ میری ماں کی دعاوں کا صلہ ہے

تصویر کا اصل اور دوسرا رخ میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان عالیشان کا مفہوم ہیکہ علی الصبح ماں کے چہرے کا دیدار ایک مبرور عمرہ کے برابر ہے لہذا 365 دنوں میں ہر دن ہر لمحہ ماں کا ہے صرف ماں کا۔۔۔۔کاینات کے رسول جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک اور فرمان عظمت نشان ہے جنت ماوں کے قدموں کے نیچے ہے اس مفہوم کے تحت جنت تو ماں کے قدموں کا دھون ہے لہذا جنت کے حصول کے لیے صرف ایک دن تف ہے مغرب زدہ ذہنوں تم پر اور تمھارے ان داتووں پر ۔

۔۔۔ میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جب ماں کی عظمت پر پوچھا گیا تو سرکار نے فرمایا کاش میری ماں موجود ہوتی اور میں فرض نماز ادا کر رہا ہوتا اور ماں مجھے آواز دیتیں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !!! تو میں فرض نماز توڑ کر ماں کو جواب دیتا جی میری ماں حکم ۔۔۔۔ اس حدیث پاک کو سامنے رکھتے ہوے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ انسان کا وجود جس ہستی کا مرہون منت ہے

وہ رب العزت کے بعد ماں کی شخصیت ہے اس لیے ہمیں اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ماں سے منسوب کر کے زندگی کی سعادتیں سمیٹنی چاہیں ۔۔۔ 365 دن اور 6 گھنٹوں پر محیط سال کے ہر لمحے کو ماں کے قدموں پر نچھاور کر دینا ہی دارین کی سعادتیں حاصل کرنا کا موجب بن سکتا ہے نہ کہ بنیاد سے اکھڑی مغرب زدہ انسان نما لاشوں کی پیروی کرتے ہوے صرف ایک دن کو ماں یا باپ سے منسوب کر کے ہم بلواسط یا بلا واسط ان پاک ہستیوں کی توہین کے ارتکاب کے مجرم گردانے جاہیں

اللہ تعالی میری ماں (جنکے قدموں میں مجھ ناچیز کی جان، ایمان اور جنت ہے) سمیت سب کی ماوں کو اپنے خصوصی حفظ و امان میں صحت و سلامتی سے رکھے اور ان کو اپنے خصوصی انعامات سے نوازے نیز ہم سب کو پورے 365 دن حقیقی معنوں میں ماوں کی مکمل اطاعت میں بسر کرنے کی توفیق دے اور ان بنیاد سے اکھڑے مغرب زدہ زہنوں کے فرسودہ فلسفوں سے بچنے کی توفیق دے ۔۔۔۔

یا رب ہمارے اعمال کو درست فرما ہمیں اور ہمارے والدین کو روز محشر اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرما نیز ہمیں اپنے پیارے دین اسلام کی راہ پر استقامت عطا فرما اور مغربی فرسودہ ذہنوں کی آلودگی سے بچا۔۔۔آمین یا رب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں