اجتماعیت ہی میں خالق دوجہاں کی مدد ونصرت پنہاں ہوتی ہے
نقاش نائطی
۔ +966562677707
اپنے اسلاف کے دینی اقدار سے، اپنے آپ کو جوڑے رکھنے کے لئے، اپنے اسلاف کے بتائے طریقہ پر، جماعتی بندھن میں اپنے آپ کو پیوست رکھیں۔شاید اسی لئے،اپنے رہائشی مرکز بھٹکل میں، جس جماعت المسلمین کی بنیاد ڈالی گئی تھی، جس کے ماتحت ہم مسلمانوں کے نکاح کے بندھن میں بندھنے اور آپسی خانگی معاشرتی تنازعات کے باہم مشاورتی حل کے لئے، جو محکمہ شرعیہ قائم کیا گیا تھا،
ان کے پاس موجود ریکارڈ و بعض دستاویزات کی روشنی میں،شہر بھٹکل میں قائم یہ جماعتی نظم، ہزار بارہ سو سال قبل ہی سے قائم تھا، بلکہ اپنے پشتینی جد امجد کے قائم خلافت راشدہ یا خلافت بنو عباسیہ کی باقیات خلافت عثمانیہ سے ، نہ صرف ان سے تعلق خاص قائم تھے بلکہ، آج سے سو سواسوسال قبل،انیسویں صدی کی ابتداء، عالمی یہود و نصاری سازش کندگان نے، خلاف عثمانیہ کے خلاف عالمی بلقان جنگ میں، خلافت عثمانیہ کو جو زک پہنچائی تھی تو ان ایام، برٹش راج کے ہاتھوں تباہ شدہ مسلم علاقہ جات بازآباد کاری کے لئے، برٹش راج ہی کے حدود میں آباد،جنوب بھارت بھٹکل سے، کثیر امدادی سرمایہ بھیجا گیا تھا۔ان ایام وہ رقم بھیجے جانے کے بعد وصول پائی رقم کو، جو اس وقت دوبارہ بھیجی نہ جاسکی تھی،
اسے رفاح عام مصرف میں لانے کے لئے ہی، ان ایام مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نام سے، معاشرتی سیاسی اصلاحی ادارہ قائم کیا گیا تھا، جس نے ابھی کچھ سال قبل 2016 اپنے تاسیس کے سو سالہ جشن، کئی ہفتوں کے مختلف پروگرام پر مشتمل، بڑے ہی عالیشان انداز منایا تھا۔ ابھی دس بارہ سال قبل مسلم پرسنل بورڈ کے ذمہ داران نے، بھٹکل دورے میں، بھٹکل محکمہ شرعیہ کے سابقہ ریکارڈ دیکھ کر،
اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بھٹکل میں قائم مسلمانوں کا یہ عدالتی محکمہ شرعیہ نظام، بھارت کا سب سے اولین عدل و انصاف کا نظام ہے۔ جہاں پر آج کے اس پرفتن دور میں بھی، تقریبا” صد فی عائلی اختلافات، جماعت المسلمین کے ماتحت محکمہ شرعیہ میں ہی حل کئے جاتے ہوئے، ہم اہل نائط مسلمان،بھارتیہ عدل و انصاف محمکہ پر، پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے حکومت ھند کی مدد کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں
بھارت کے مختلف صوبوں شہروں میں قائم مختلف بھٹکل مسلم جماعت کے طرز، اسی کے دیے میں خلیج کے مختلف علاقوں میں برسر روزگار و تجارتی مصروفیات میں منسلک اہل نائط ہم برادران وطن نے، سب سے پہلے دوبئی میں خلیج کی پہلی جماعت قائم کی تھی۔ بھٹکل مقامی اداروں سے منسلک جب احقر کا اپنے معاشی سفر پر 1985 سعودی عرب دمام آنا ہوا تو، اس وقت کافی تعداد میں، سعودی عرب کے مختلف شہروں گاؤں میں اہل نائط، ہم آباد ہونے کے باوجود، یہاں کے شہنشائی نظام کی وجہ، اپنے آپ کو جماعتی نظم میں ڈھال نہیں پائے تھے۔
شہر بھٹکل ساکن 50 ہزار کے قریب اہل نائط کی تعلیمی آگہی کے ساتھ ہی ساتھ، مختلف معاشرتی ترقیات کے منازل سنگ میل عبور کرچکی ہے۔آج 9 جون 2022 کی شب، شہر الخبر کے فائیو اسٹار ہوٹل ہولیڈے ان کے عظیم الشان ھال میں، باقاعدہ پردے کے اہتمام کے ساتھ، چھ سات سو مرد و نساء پر مشتمل 35 سالہ جشن ملن عظیم الشان پروگرام میں،علماء بھٹکل کے بزم اطفال ذمہ داروں کی طرف سے ترتیب دئے،
مندرجہ ذیل ترانہ بھٹکل مسلم جماعت دمام منطقہ شرقیہ نے، باد نسیم کے جھونکوں کے دوش پر پرانی یادوں کو تازہ دم ہونے کاموقع عنایت کیا ہے۔ ہمیں ہاد پڑتا ہے، 1987 تاسیس جماعت کے ابتدائی عبوری جماعت کےجنرل سکریٹری المحترم انجینئر ابوبکر قاضیہ مرحوم علیہ الرحمہ، آج ہمارے درمیان نہیں ہیں اور نہ ہی چھ ماہی عبوری دور بعد، باقاعدہ پہلی منتخب جماعت کے پہلے جنرل سکریٹری المحترم رکن الدین زاہد صاحب علیہ الرحمہ، ہمارے درمیان موجود ہیں،اور جماعت کی تاسیس میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ ہمارے مددگار رہے،
المحترم رضوان ایکیری صاحب علیہ الرحمہ بھی اپنے رب کی دعوت پر لبیک کہتے، ہمیں داغ مفارقت دئیے، عالم برزح پہنچ چکے ہیں اللہ ہی سے دعا ہے کہ وہ پاک پروردگار ہمارے درمیان والے تمام مرحومین کی نہ صرف بال بال مغفرت فرمائے بلکہ انہیں قبر و برزخ کی زندگانی میں اپنی جوار رحمت میں وقت بتاتے،بعد محشر جنت کے آعلی مقام پر متمکن کرے۔ آمین فثم آمین
بھٹکل مسلم جماعت کے پہلے منتخب جنرل سکریٹری جناب زاید مرحوم کے اچانک اپنے معاش سے مستعفی ہو وطن لوٹنے کی وجہ،ان کی جگہ قائم مقام جنرل سکریٹری کی حیثیت منتخب ہوئے احقر کو، اس بات کا شرف حاصل رہا ہے، کہ اہل نائط کی ھند و بیرون ھند قایم منجملہ جماعتوں میں، عین الفطر ہی کی شب ھند و پاک مشہور شاعروں پر مشتمل، ان ایام تک ملکت سعودی عربیہ میں منعقد ہونے والے، سب سے بڑے مشاعرے کے ساتھ،شہر الخبر کے عالیشان فائیو اسٹار رامدا پیلیس ہوٹل میں بڑے ہی شاندار انداز سالانہ تقریب، منانے کا شرف، بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ دمام کو حاصل رہا ہے۔
ابتدائی ایام بھٹکل اسٹور الخبر کی طرف سے کھانے کے کچھ سامان پر مشتمل گفٹ ہیمپر جلسہ میں شریک ممبران جماعت کی دلجوئی کے لئے دئیے جاتے تھے۔ پھر العلیان کمپنی کے باثر منصب پر براجمان قوم نائط کے ثبوت محترم الیاس جوباپو و ڈاکٹر ضرار کے تعاون سے،ان کے زیر اثر، کچھ تجارتی فرموں سے،انعامات حاصل کئے، آراکین میں ریفل ڈرا تقسیم کرتے ہوئے، انہیں جماعتی سرگرمیوں سے منسلک رہنے ممد ٹھہرایا جانے لگا.
۔ ترقی پذیر دنیا میں ہر چیز اپنے اپنے اعتبار سے ترقی پزیزی کے مدارج عبور کرتی جاتی ہے، غالبا 2014 وہ پہلا عید ملن سالانہ اجلاس پروگرام تھا، جس کا کنونیر احقر کے ہوتے ہوئے بھی، اس وقت کے ابھرتے تاجر جناب ارشاد صدیقہ کی نیابت میں، دمام تجارتی سرگرمیوں میں مصروف نوجوان نسل کے کچھ فرزندان نے،اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے، تاجر پیشہ حلقوں سے اشتہاری رقوم وصولیابی کے ساتھ ہی ساتھ، جلسہ میں شریک ہونے والے ممبران جماعت میں اجتماعی ذوق و شوق کو پروان چڑھانے کے لئے،بمپر پرائز انعام کے طور موٹر سائیکل، کار کے تحفہ تک پیش کئےجاتے ہوئے،
چونکہ عالمی اقتصادی مندی اور کوروبا وبا کے باعث گذشتہ چار سالہ عوامی تقاریب منائی نہیں گئی تھیں، امسال کا جشن ملن عزیزم جواد سکری کی کنونیرشب میں دو عدد کاریں، 11 عدد موٹر بائیک، کئی عدد دمام بھارت دمام ریٹرن ٹکٹ، متعدد گولڈ کوائین اور گرانقدر نقد انعامات کے ساتھ، نائط برادری کا اب تک کا سب سے بڑا انعامی ریفل ڈرا منافع بخش جشن ملن پروگرام کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔
اس جشن ملن کی خصوصیت مالیگاؤں کے مشہور شاعر الطاف ضیاء کے ساتھ بلبل بھٹکل مشہور، زفیف شنگیری کے ساتھ ہی ساتھ، شہر بھٹکل کے نائب قاضی کی مسند تمکنت پر براجمان کئے گئے نوجوان عالم دین واستاد جامعہ اسلامیہ مفتی عبدالاحد ندوی کی بھٹکل سے بحیثیت مہمان تشریف آوری کے علاوہ، دو دیے قبل کے دمام سے اپنے معشیتی سفر شروع کرنے والے،اور اب دوبئی کے علاوہ مختلف ملکوں میں اپنی تجارت پھیلائے، عزیزم عتیق الرحمن منیری جو ابھی کچھ ماہ قبل سے،بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل کے عہدے تمکنت پر بھی براجمان ہیں انکا بحیثیت چیف گیسٹ جشن ملن پروگرام شرکت ہے۔
اس کے علاوہ بھٹکل و قرب و جوار بھٹکل کی 26 جماعتوں پر مشتمل کینرا کونسل کے سکریٹری جنرل جناب آمین سیف اللہ میران اور کینرا کونسل کے صدر جناب یونس قاضیہ صاحب کی شرکت بھی، جشن ملن تقاریب کو چار چاند لگائے ہوئے تھی
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم آل عرب اہل ناجط قوم کو محبت اتفاق یگانگت کے ساتھ قومی و ملت خدمات جذبہ کے ساتھ اپنا تجارتی سفر ترقی پزیری کی طرف گامزن رکھنے کی توفیق دے۔وبا علینا الا البلاغ