42

انسانیت کی خدمت، اسلام کی بنیادی تعلیم

انسانیت کی خدمت، اسلام کی بنیادی تعلیم

نقاش نائطی

966562677707+

مسجد میں بالکل مفت ڈائیلاسز سینٹر قائم مسلم شریف کی روایت ہے:-’’مخلوق، اللہ کا کنبہ ہے اور وہ شخص اللہ کو زیادہ محبوب ہے جو اس کے کنبے کے لئے زیادہ مفید ہو۔سبحان اللہ اس رب کو اپنے بندوں سے، اس قدر محبت ہے کہ وہ ان کو اپنا کنبہ قرار دیتا ہے حالانکہ وہ سبوح اور قدوس ذات ہے، اسے کسی کنبے کی ضرورت ہرگز نہیں۔
صحیح الجامع میں رسولﷺ نے فرمایا :- لوگوں میں سے اللہ کے ہاں سب سے پسندیدہ وہ ہیں جو انسانوں لئے زیادہ نفع بخش ہوں۔ مسلمانوں کو خوشیاں ملیں، یا ان کی تکلیف دور ہوں۔ دکھتی انسانیت کی مشکلات دور کرنے والوں کی اللہ تعالیٰ مشکلات دور کردیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو اتنا دیتا ہے کہ وہ قیامت کے دن را ضی ہوجاٰئیگا

ایک دن مجلس میں نبی رحمتﷺ نے صحابہ کرام ؓسے سوال کیا۔ کہ آج کس نے جنازے میں شرکت کی؟ ّ سیدنا ابو بکرؓ نے فرمایا؛- میں نے، آپﷺ نے پھر پوچھا:- آج کس نے بھوکےکو کھانا کھلایا؟ سیدناابو بکرؓ نے فرمایا:- میں نے، آپﷺ نے پھر سوال کیا:-آج کس نے اللہ کی رضا کے لئےروزہ رکھا؟ سیدناابو بکر ؓ نے فرمایا:- میں نے۔ آپﷺ نے ایک بار پھر پوچھا:- آج کس نے بیمار کی عیادت کی؟ سیدنا ابوبکر ؓ نے فرمایا:- میں نے۔ نبیﷺ نے فرمایا جس میں بھی یہ4 صفات جمع ہو جائیں وہ جنتی ہے
دین اسلام ہمیں انسانوں کے ساتھ پیار و محبت کا درس دیتا ہے، صحابہ کرا م ؓ اپنی ضرورتوں پر دوسروں کی ضرورتوں کو تر جیح دیا کرتے تھے دکھتی تڑپتی انسانیت کی خدمت، یقینا رب دو جہاں کو راضی رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ پہلے زمانے میں، چور ڈاکو لٹیرے، ان پڑھ جاہل ہوا کرتے تھے، فی زمانہ یہود و نصاری سرمایہ دارانہ نظام کے پیش نظر اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹر حضرات، انکے پاس آنے والے ہر مریضوں کو، رزاق دوجہاں کی طرف سے، نعمت غیر مترقبہ تصور کرتے ہوئے، انہیں لوٹ کھسوٹ کمانے میں،

مفلس و مفلوک الحال مریضوں تک کو نہیں بخشا کرتے۔ اور تو اور، عالمی سطح اعلی تعلیم یافتہ دوا ساز مافیہ والے، دوائی قیمت سے چار پانچ صو فیصد زیادہ منافع قیمت ، غریب و متوسط مریضوں سے اوصول کرتے ہوئے، انہیں قبل از وقت مرواتے پس منظر میں، اور فی زمانہ عالمی دوا ساز مافیا سازش کے تحت، عالم کے بچے بچے تک کو، سوفٹ ڈرنگ کا عادی و غلام بناتے، انہیں کم عمری ہی میں سقم شکر بول و خون (ڈائیبٹیس) کا شکار بناتے،

اور انکے گردے ناکارہ کرتے، انہیں گردہ صفائی (ڈائیلیسز) کا عادی بناتے پس منظر میں، حیدر آباد مسجد کمیٹی کی طرف سے، مسجد میں بنا تفریق مذہب و ملت عالمی معیار کی، تین سے پانچ ڈائلیسز مشین کا اہتمام کرتے ہوئے، فری ڈائیلسز کا جو بہترین انتظام کیا گیا ہے، یقینا نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ بھارت کے مسلم اکثریتی مختلف شہروں کے ساتھ ہی ساتھ، عالم کے انیک شہروں کی مساجد انتظامیہ کے لئے بھی،ایک قابل تقلید عمل ہےسیڈ(Seed)فاؤنڈیشن ایک سرکردہ قومی غیر منافع بخش تنظیم ہے,

نہ صرف سیڈ بلکہ عالمی سطح کئی ایک خیراتی ادارے اس اقسام کے فلاحی خدمات کے لئے تعاون دیتے رہتے ہیں اور ہم مسلمانوں میں، ایسے بے شمار تونگر افراد اس اقسام کی عوامی خدمات کے لئے، ہمہ وقت تعاون دینے تیار رہتے ہیں۔ اگر کسی علاقے کے مساجد ذمہ داران، للہ فااللہ ایسے صحت عامہ رفاعی عوامی خدمات کے لئے،آگے آئیں تو، انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہوسکتی ہے

حیدرآباد: حیدرآباد کی ایک مسجد نے ایک مکمل ہیمو ڈائلیسس یونٹ قائم کرنے کے لیے اپنی جگہ دی ہے۔ لنگر حوز میں واقع مسجد محمدیہ میں اب ایک جدید ترین مفت ڈائیلاسز سنٹر ہوگا جو بنیادی طور پر کمزور طبقوں کے لیے، خواہ ذات یا عقیدہ سے بالاتر ہو دستیاب رہیگا۔

غیر سرکاری باہم امدادی تنظیمیں (ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن)اور سید امریکہ (SEED USA) مل کر مساجد میں دستیاب خالی جگہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ضرورت مندوں کی خدمت کے علاوہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے، اہم کمیونٹی ہیلتھ کیئر سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے، اس سے قبل چھ بنیادی صحت کے مراکز اور مساجد میں ایک اولڈ ایج ہوم قائم کیا ہے۔مرکز میں پانچ جدید ترین فریسینئس برانڈ مشینیں ہوں گی اور اگلے تین ماہ میں اسے مزید پانچ تک بڑھا دیا جائے گا۔ مریضوں کے لیے ڈائیلاسز مکمل طور پر مفت ہوگا۔

دلکش سینٹر مسجد کے احاطے میں کارپوریٹ ہسپتال کی سہولت کی طرح قائم کیا گیا ہے لیکن علیحدہ رسائی کے ساتھ ڈائیلاسز کے مریضوں کے لیے فوری سہولت ہوگی جو اعلیٰ معیار کی طبی نگہداشت، سازوسامان اور ہنگامی حالات کو آن لائن سنبھالنے کی سہولت سے لیس ہوگی۔

یہ یونٹ معروف کنسلٹنٹ نیفرولوجسٹ اور کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر شعیب علی خان کی طبی نگرانی میں ہے۔ سنٹر میں میڈیکل ڈاکٹر، اے این ایم اور ڈائیلاسز ٹیکنیشن ہیں۔ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ایمبولینس دستیاب ہے۔
حیدر آباد شہر میں ایک اندازے کے مطابق 50,000 مریض ڈائیلاسز کے عادی ہوچکے ہیں۔ دائمی گردے کی بیماری (CKD) شہری اور دیہی علاقوں میں نمایاں طور پر بڑھنے کے ساتھ، بہت سے مریضوں اور ان کے خاندانوں کو دوہری مار، روٹی کمانے والے کی آمدنی میں کمی اور علاج کے زیادہ اخراجات کا سامنا ہے۔ بہت سے مریضوں کے پاس بی ہی ایل راشن کارڈ نہیں ہیں، جو مفت ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے کے لیے ایک شرط ہے۔

“ترجیح ان مریضوں کو دی جاتی ہے جنہیں ہر ہفتے 2 سیشنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے مجتبیٰ حسن عسکری نے کہا کہ ابتدائی طور پر 30 مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہر سال صحت کی دیکھ بھال کے اہم اخراجات میں سے 1 کروڑ روپے کی عوام کو بچت ہوگی۔

مفت ڈائلیسس کے لیے رجسٹر کرنے کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پر کال کرسکتے ہیں۔ 00919603540864

سیڈ( Seed) فاؤنڈیشن ایک سرکردہ غیر منافع بخش قومی تنظیم ہے جو ہندوستانی ہائی اسکول کے طلباء کے لئے اسکالر شپ فراہم کرتی ہے 1998 میں قائم ہونے والی، سیڈ فاؤنڈیشن تعلیمی لحاظ سے ذہین نوجوانوں کی مدد کرتی ہے،جو ہندوستانی اور امریکی دونوں برادریوں کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں جن سے وہ تعلق رکھتے ہیں۔ آج تک، سیڈ نے 58 نوجوان مردوں اور عورتوں کو 413,000$ اسکالرشپ دیئےہیں جنہیں کالج کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مالی مدد کی ضرورتہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں