انسانی صحت کو متوازن رکھنے کا راز
نقاش نائطی۔
+966562677707.
اچھے اور برے کھانے کی تمیز ہم آپ کی صحت کو متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے
جس طرح سے برے دوست و سنگت ہم آپ کے بچوں کے اخلاق و کردار کو بگاڑ دیا کرتے ہیں۔ اسی طرح سے اچھی اور بری اغذیہ کے انتخاب میں، ہم اپنی صحت گنوا رہے ہوتے ہیں۔ ہمیں پیدا کرنے والے مالک دو جہاں نے، ہماری صحت کو متوازن رکھنے ہی کے لئے، ہمارے آس پاس مختلف اغذیہ، اناج ترکاری فروٹ کی شکل میں وافر مقدار پیدا کی ہوئی ہیں۔جو دستیاب قدرتی شکل میں، ہمارے لئے نقصان دہ کسی صورت نہیں ہو سکتی ہیں۔
جیسے ناریل سرسوں زیتون اور دودھ سے قدرتی طور کشید کیا گیا تیل و گھی ہو۔ یہ ہماری انسانی صحت کے لئے، کبھی نقصان دہ نہیں ہوسکتا ہے۔ بلکل اسی طرح سے چاول گیہوں باجرہ اور مختلف دالیں، مختلف ترکاریاں اور مختلف پھل، کسی بھی صورت، ہماری صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہو سکتی ہیں۔ مالک خالق کائینات نے،ہمیں مختلف رنگوں والے سر سبز و شاداب ماحول کے درمیان پیدا کیا ہے، ہماری صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے، ہمارے آس پاس پائے جانے والے، مختلف رنگوں والی مختلف اشیاء میں، مختلف پروٹین، وٹامنز جہان وافر مقدار میں رکھے ہوئے ہیں ان مختلف رنگوں والے اجناس کے چھلکوں میں مختلف فائبر رکھے ہوئے، اسے ہماری صحت کے لئے متوازن اور قبض کشا بنایا ہوا ہے
۔ ہم عصری تعلیم یافتہ جدت پسند انسان،اپنی تساہل پسندی یا آرام طلبی کی چاہت میں، ان اجناس سے، ان فائبر کو نکال کر، باقی برادے کو،عام غذاکے طور استعمال کررے ہوتےہیں۔ اس سے تو ہماری صحت ان اغذیہ سے بننے کے بجائے بگڑنی شروع ہوجاتی ہے۔ تمثیلا عرض ہے کہ گیہوں چاول کے اوپر والا چھلکا، جسے باریک پیس کر چھان کر ہم عموما پھینک دیا کرتے ہیں ،دراصل وہی چھلکا یا فائبر، ہماری صحت کے لئے قبض کشا صحت کا ضامن ہوا کرتا ہے۔
موسمبی سنگترے انناس جیسے مختلف فروٹ اپنے وافر مقدار ریشے یا فائبر کے لئے، انسان صحت دوست ہوا کرتی ہیں۔ ہم انسانی اسی فروٹ کا جوش نکال، اسے چھان اصل فائبر پھینک، کچھ وٹامنز کے ساتھ، صرف رنگین پانی پی رہے ہوتے ہیں۔ بالکل اسی طرح ککڑی سیپ و دیکر فروٹ ترکاری پر موجود، اچھے فائبر کو، ہم نکال کر پھینک دیا کرتے ہیں، جو دراصل ہماری صحت کا ضامن ہوا کرتا ہے
کسی ڈائیٹیشین نے کیا خوب کہا ہے کہ انسانی صحت کو متوازن رکھنے کے لئے، ہمیشہ ضروری ہے کہ ہم قدرتی اغذیہ کا استعمال بلا جھجک کریں اورمصنوعی اغذیہ بیکری فوڈ اور ڈبوں پیکٹوں میں سر بمہر محفوظ رکھی اغذیہ سے بچیں۔ گنے سے رس نکال پکا کر بننے والا کالا کلوٹا گڑ صحت انسانی کے لئے مفید تر ہوتا ہے لیکن اسی گڑ کو، سفید چمکتے ذرات میں تبدیل کرنے کے لئے، جو مضر صحت کیمیکل اس گڑ میں ملاکر شکر جو تیار کی جاتی یے وہی شکر آج کے معاشرے میں انسانی صحت کی سب سے بڑی دشمن اغذیہ ہے
۔ خصوصا کالے گڑ کو چمکدار دیکھنے میں خوبصرت ببانے کے لئے اس گڑ میں بھی کچھ حد تک کیمیکل ملائے جاتے ہیں۔ فی زمانہ ایک تہائی انسانی آبادیات، اسی مضرصحت، شکر استعمال کرتے ہوئے،مختلف بیماریوں کے شکار بنی، اپنے جسمانی اندرونی مختلف اعضاء کے ناکارہ ہوتےکا موجب بن رہی ہے۔ ناریل سرسوں زیتون کا قدرتی تیل اور دودھ سے تیار کیا گیا خالص گھی انسانی صحت کے لئے جہاں مفید تر ہوتا ہے
، اتنا ہی آج کل مارکیٹ میں دستیاب مختلف اقسام کے ریفائئنڈ تیل ، حضرت انسان کو سقم زد کرنے کا موجب بنتے ہیں۔ دیسی مرغی بکری گائے بیل کا تازہ گوشت جہاں صحت انسانی کے لئے مفید تر ہے ، وہیں پر، یہی گائے بیل مرغی کا بہت لمبے عرصے تک محفوظ و منجمد رکھنے میں مختلف کیمیکل سے گزارا ہوا گوشت، برگر نگیٹ اور سوسیج کی شکل میں تیار کیا گیا فاسفوڈ، انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر صحت بن جاتا ہے۔
اسے انسانی صحت کے لئے نقصان دہ بنایا جاتا ہے۔ تمثیلا عرض ہے سیب و ناشپاتی و کیلے جو عموما ایک آدھ مہینے میں خراب ہوجاتے ہیں، اسے خراب ہونے سے محفوظ رکھنے کے لئے، مختلف کیمیکل پروسیسنگ سے گزار کر، مہینوں بلکہ سال سال بھر تک مارکیٹ میں بیچ منافع کمایا جاتا ہے اور اسی لئے یہ سالوں رکھے پھل،فائیدہ مند یونے کے بجائے، انسانی صحت کے لئے نقصان دہ بن جاتے ہیں۔
قدرتی طور پر، ہر علاقے میں آباد، ہم انسانوں کی صحت کو متوازن رکھنے ہی کے لئے، بدلتےموسم کے ساتھ، علاقے کے اعتبار سے، بعض موسمی پھل سبزیاں دیگر چھوٹے مقامی جامن کاجو جیسے بیریز ، قدرت کی طرف سے پیدا کی گئی ہوتی ہیں۔ اسلئے موسمی قدرتی سبزی ترکاری پھل وغیرہ کھانا مقامی ماحولیاتی نقصان دہ اثرات بد سے بچاؤکے لئے، مفید ہوتا ہے۔اسی لئے کہتے ہیں ہر میوہ اپنی رط(موسم) میں اچھا لگتا ہے۔ ہمارے مرحوم ابا حضور اللہ انہیں غریق رحمت کرے، اکثر کیا کرتے تھے،
اس سے صحت بھی بنی رہتی پے اور اضافی نوکروں کی تنخواہ بچت بھی ہوتی ہے۔عمر کے آخری پڑاؤ میں مختلف سقم میں گھرے ڈاکٹروں پر ضیاع دولت سے آمان کے لئے ،جوانی میں ذرا مہنگی قدرتی اصلی اغذیہ کا استعمال، اور اپنے ہی گھر آنگن کی صاف صفائی ستھرائی کے لئے، ایک آدھ گھنٹہ کی آٹھک بیٹھک، ورزش یقینی طور انسانی صحت کی ضامن ہواکرتی ہے۔ سقم ذدہ ہونے کے بعد، ڈاکٹروں کے مشورہ سے چہل قدمی کے بجائے، وقت رہتے،اپنی صحت کا خیال رکھنا، عقل و دانش کا مظہر ہوا کرتی ہے۔ وما علینا الا البلاغ