دنیا میں کشکول لیکر گھومنے کے بجائے دفاعی اخراجات کم کریں
تحریر:سردار طیب خان سچ کی تلاش
tayyabkhan10064@gamil.com
دنیا میں کشکول لیکر گھومنے کے بجائے دفاعی اخراجات کم کریں،مسلم لیگ و پیپلز پارٹی کی قیادت جان قربان کرنے کی جذباتی باتوں کے بجائے اپنے ڈالرز اورگھروں میں رکھا سونا بطور قرض ہی سہی ملک کودیدیں آپ واقعی اس ملک سے سنجیدہ ہیں تو بیرون ملک جائیدادیں فروخت کرکے اس رقم سے یہاں فیکٹریاں لگائیں یا بھلے سے مکانات خریدیں ملک کے مستقبل پہ اعتماد اب اسی صورت میں بحال ہوگا
کہ جب بعد از رٹائرمنٹ بیرون ملک منتقل ہونے والے جرنیل اپنے بچوں اور جائیدادوں کیساتھ پاکستان واپس آئیں ، اشرافیہ (جج جرنیل بیوروکریسی اپوزیشن و حکومتی قیادت ) جب تک اپنے بچے اس ملک میں لانے رکھنے کا اعلان نہیں کرتی ، آگے بڑھ کر ان سب کا بائیکاٹ کریں ۔
اب حب الوطنی کا چورن نہیں چلے گا اشرافیہ قربانی دینے کو تیار ہے تو بسم اللہ ورنہ ہمارے باپ کی توبہ جو مذھب و ملت قومیت اور وطنیت کے نام پہ پھر سے قربانیاں دیں ہماری بس ہوگئی ہے