عبدلباسط رند ایک با صلاحیت ماڈل و اداکار
تحریر: سارہ میر
شوبز ہو یاسوشل میڈیا ، کھیل کا میدان ، تعلیمی شعبہ ہو یا صحت کا شعبہ اس میں کوئی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔جس طرح دلیپ کمار کے تذکرہ کیے بغیر بولی وڈ کی تاریخ مکمل نہیں ہو سکتی اسی طرح سب کے دلوں پہ راج کرنے والے مشہور ماڈل و اداکار عبدلباسط رند کا ذکر کئے بغیر پاکستان کی سوشل میڈیا کی تاریخ بھی ادھوری ہی رہے گی۔تیکھے نقوش اور کشیدہ قدوقامت کے حامل باسط رند پر ایک نظر ڈالتے ہی یہ خیال دل میں آتا ہے کہ اس لڑکے میں ماڈل بننے کے تمام تر ظاہری لوازمات موجود ہیں
لیکن جب ان سے گفتگو کی جاے تو ان کے انداز و اطوار اور لب و لہجہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ شوبز کی فیلڈ میں اس سے بہت آگے تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اگر ان ابتدائی معلومات کو ہی کافی سمجھا جائے تو نوآموز اداکار باسط رند کا Iچھا خاصا تعارف مکمل ہو جاتا ہے مگر گہری شخصیت کے حامل خوشگوار مسکراہٹ خوبرو چہرے اور خوش کن تاثرات سے بھر پور باسط رند نہ صرف اپنے حلقے میں بلکہ پورے پاکستان میں انکو مقبولیت کے اعتبار سے بھی جانا جاتا ہے۔عبدلباسط رند پہلی بار ٹک ٹاک پہ آئے
اور اپنی خوبصورت مسکان سے سب کے دلوں پہ چھا گئے ٹک ٹاک پہ ان کے تین میلینز سے بھی زیادہ فالوورز ہیں۔اسی طرح انسٹاگرام پہ بھی ان کے فالوورز کی تعداد تین لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ اور اگر بات فیسبک کی ہو تو اس پر بھی فین فالوورز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ یوٹیوب کی بات کی جائے تو اس میں بھی باسط کے فالوورز نے دھوم مچھا رکھی ہے باسط رند کو یوٹیوب کی طرف سے سلور بٹن کا سرپرائز گفٹ بھی ملا ہے
جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ باسط کے فینز اپنے آئیڈل سے کتنا پیار کرتے ہیںٹک ٹاک پہ آنے کے بعد عبدالباسط نجی ٹی وی کے پروگرام ” گیم شو،،” کا حصہ بنے اس پروگرام سے اُنہوں نے مزید شہرت پائی اور اپنی خوبصورت ادائوں سے سب کو اپنا گرویدہ بنایا آج بھی باسط رند کے فینز اسکی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں گیم شو میں کافی مقبولیت حاصل کی وہ ہر سیزن میں اپنے خوبصورت جلوے دکھا کر فینز کو اپنا دیوانہ بناتے گیم شو میں تین سال تک کھیلے اور سب سے زیادہ فائنلسٹ رہے
۔ دو بار رمضان لیگ کے چیمپئن بنے۔ تیسری بار رمضان لیگ کے فائنل میں ناانصافی ہونے کی وجہ سے فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا تھا اور یوں وہ تیسری بار چیمپئن بننے سے رہ گئے تھے۔ گیم شو کو چھوڑنے کے بعد باسط رند نے ماڈلنگ کی طرف زیادہ دیہان دینا شروع کیااور جانے مانے مشہور فوٹوگرافر خاور ریاض نے باسط رند کے فوٹوشوٹس کیے۔عبدلباسط نے کئی مشہور برانڈز کے لیے بھی شوٹس دئیے جن میں گل احمد” رائل ٹیگ” کرتہ کرنر” دیپک پروانی ” جنید جمشید ” عامر عدنان اور کاشیز جیسے بڑے نام شامل ہے گیم شو کے دوران باسط کی ملاقات اُبھرتی ہوئی ماڈ ل ماہین سے ہوئی
اور یہ ملاقات ازاں دوستی میں بدل گئی باسط اور ماہین کی دوستی کو لے کر ان پہ کافی تنقید بھی ہو تی رہی ہے ماہین سے شادی کے سوال پر اُنہوں نے ان سب افوہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔باسط رند 16 نومبر کو پیدا ہوئے اس لحاظ سے انکا برج عقرب ہے۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد باہمت پراعتماد اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں اپنے کیرئیر کو اہمیت دیتے ہیں لیکن زرا حاکمانہ طبیعت رکھتے ہیں۔
اور جلدی غصے میں آتے ہیں۔باسط رند ستاروں پہ یقین نہیں رکھتا لیکن اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اپنے برج کی زیادہ تر خصوصیات ان میں موجود ہے با سط رند تعلیمی اعتبار سے بیچلر ان کمپیوٹر سائنس ہیں اُنہیں شوبز میں قدم رکھے محض چند ماہ کا عرصہ ہی ہوا ہے لیکن ان کے عزائم مستقبل کے حوالے سے بلند ہے۔وقت کی قدر کرنا جانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ زندگی کی رعنائیوں کا کوئی بدل نہیں ” اس سوال پر کہ وہ فیشن کو ترجیح دیتے ہیں یا اسٹائل کو؟ باسط رند نے جواب دیا کہ انہیں فیشن کے پیچھے بھاگنا پسند نہیں اور نا ہی مشہور برانڈز انکی کمزوری ہے۔ اس کے علاوہ جو چیز جیسا لباس ان پر اچھا لگتا ہے
انکو ترجیح دیتاہوںعبدلباسط رند کے بڑے بھائی بالاچ مسعود رند بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں دونوں بھائیوں نے ایک ساتھ ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور باسط نے اپنے بھائی بالاچ رند کو ہی بہترین ماڈل قرار دیا ہے جنہیں وہ اسٹائل آئیکون مانتے ہیں۔اس سوال پر کہ شوبز میں آنے کا شوق کب سے تھا؟ باسط نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی شوبز میں آنے کا شوق تھا وہ سپر سٹار بننا چاہتے ہیں اور انکی خوش قسمتی ہے کہ اس معاملے میں والدین کی سپورٹ بھی انہیں حاصل رہی ہے
اُنہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ محترمہ نے انہیں بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے وہ چونکہ خود کو منوانے کے شوقین ہیں اس لیے بھی چیلنج کے طور پر شوبز میں آنا منظور کیا لہذا اب ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری میں اپنا کیرئیر بنانے کے خواہشمند ہے باسط نے من ٹی وی کے ڈرامہ کوثر آپا سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے جو بہت جلد ناظرین کے توجہ کا مرکز بنے گی اس کے علاوہ بھی باسط ایک اچھے کردار کے منتظر ہیںباسط رند کھانے پینے کے زیادہ شوقین نہیں ہے ان کا پسندیدہ کھانا ریڈ بینز ہے۔عبدلباسط رند اپنی فٹنس کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے ایکسر سائز کرتے ہیں
اور باسط اپنی جلد کی حفاظت کا بھی بے حد خیال رکھتے ہیںان کا کہنا ہے کہ شوبز کا راستہ کانٹوں بھرا ہوتا ہے آپ کا مشاہدہ اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ اس سوال پر باسط رند نے سوچتے ہوئے گہری سانس لیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیلڈ بری نہیں ہوتی اچھے برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں باسط نے بتایا کہ یہاں بھی اچھے برے لوگوں سے سامنا ہوا ہے۔باسط کا کہنا تھا کہ مشکل راستے ہی کامیاب منزل تک پہنچاتے ہیں۔محبت کے بارے میں اپکی رائے کیا ہے؟ اس سوال پر باسط نے لبوں پر خوبصورت مسکراہٹ بکھیرتے ہوئے
کہا کہ پہلی محبت کی اہمیت زندگی میں ہمیشہ رہتی ہے۔باسط نے مزید کہا کہ آج کل کے دور میں محبت صرف پیسہ ہے ۔شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر باسط مسکرا کر بولے’ کہ شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شادی تب کرونگا جب خود کو پوری طرح سیٹل کرونگا انہوں نے کہا پہلے کیرئیر باقی معاملات بعد میں۔باسط سے فینز کی طرف سے آئی شادی کی پیشکش پر ہنستے ہوئے باسط نے بتایا کہ شروع شروع میں کئی مرتبہ شادی کی آفر آئے لیکن اب جب بھی ایسی آفرز آتے ہیں
میرے ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ شوبز میں فینز کا سپورٹ ہر موڑ پر ضروری ہے اُنہوں نے اپنے اور شاہ زیب رند کو سپورٹ کرنے پہ میرا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ دل سے سپورٹ کرتی ہیں اور اصل سپورٹر کی یہی پہچان ہوتی ہے اس پرخلوص الفاظ کے لیے باسط رند کا شکریہ ادا کرتی ہوں،ہماری نیک خواہشات ہمیشہ اُن کے ساتھ ہیں