41

خیبر ٹی وی نیٹ ورک کے چینل ’’کے ٹو ‘‘ سے نشر کیا جانے والا مقبول پروگرام

خیبر ٹی وی نیٹ ورک کے چینل ’’کے ٹو ‘‘ سے نشر کیا جانے والا مقبول پروگرام

اسلام آباد ( ایف نعیم مردانوی ) خیبر ٹی وی نیٹ ورک کے چینل ’’کے ٹو ‘‘ سے نشر کیا جانے والا مقبول پروگرام
’’ کے ٹو تھیٹر ‘‘ میں مصنف اداکار و ہدایتکار عبدالجلیل خان کا تحریر کردہ طنزو مزاح سے بھر پور سٹیج ڈرامہ ’’اکبر اِن 2022‘‘ کے ٹو اسلام آباد مرکز سے ٹیلی کاسٹ کیا گیا ۔’’اکبر اِن 2022‘‘ میں موجودہ دور میں عوام کو درپیش مسائل کو بہت خوبصورتی کے ساتھ طنزو مزاح سے بھر پور انداز میں پیش کیا گیا ۔’’ اکبر اِن 2022‘‘ میں تفریحی انداز میں موجودہ دور میں درپیش مسائل کی عکاسی کی گئی تھی جسے ناظرین نے بہت سراہا ۔ڈرامہ
’’اکبر اِن 2022‘‘ میں جلال الدین اکبر کا مرکزی کردار اداکار عبدالجلیل خان بہت لاجواب انداز میں پلے کیا تھا جبکہ شہزادہ سلیم کا کردار اداکار شبیر خان نے بہت بہترین انداز میں پیش کیا۔اِس ڈرامہ کے دیگر کاسٹ میں اداکارہ سعدیہ گل ، شاہ رخ ، آیت خان ، عمر گل ، دیپ خان ، اخسان ، بشریٰ اور اداکارہ نور نے بھی لاجواب پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کیا اور خوب داد وصول کی ۔عبدالجلیل خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا

کہ اِس کہانی میں مشہور مغل بادشاہ جلاالدین اکبر بھی موجودہ صدی کے عوامی مسائل اور پریشانیاں سُن کر حیران و پریشان سر پکڑ کر بیٹھ گیا اور کہا کہ ہمارے مغلیہ دور حکومت میں بھی اِتنی پریشانیاں اور مسائل نہیں تھے جب نہ بجلی تھی نہ پٹرول مگر اِس دور میں سب کچھ ہوتے ہوئے بھی اِتنے ذیادہ مسائل اور پریشانیاںکہ اِنسان کا جینا مشکل ہوگیا ہےتوبہ توبہ
عبدالجلیل خان کا تحریر کردہ طنز و مزاح سے بھر پور ڈرامہ ’’ اکبر اِن 2022‘‘
کے ٹو ٹی وی چینل کے مقبول پروگرام’’کے ٹو تھیٹر‘‘ میں پیش کیا گیا
’’ اکبر اِن 2022‘‘ میں تفریحی انداز میں موجودہ دور میں درپیش مسائل کی عکاسی کی گئی تھی جسے ناظرین نے بہت سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں