Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اپنی حکومتی ناکامی سے نظر ہٹوانے منائے گئے عالمی یوگ دن کی درگت

گھر کی مرغی دال برابر

دوپہر ڈهل چکی، عید قربان کا گوشت کب آئیگا؟

اپنی حکومتی ناکامی سے نظر ہٹوانے منائے گئے عالمی یوگ دن کی درگت

نقاش نائطی
۔ +966562677707

بی جی پی کے آل انڈیا صدر جے پی نڈا کو یوک کرنا آتا ہے یا نہیں لیکن آرایس ایس کے ڈر سے بیچارے آج یوگا ڈے اسٹیج پر پہنچ تو گئے لیکن کیمروں کی قید میں آتے ہوئے، عالم کے سامنے نہ صرف خود شرمسار ہوئے، بلکہ پورے عالم خصوصا عرب ملکوں میں تک یوگ شروع کرنے کا اعلان کرنے والے پس منظر میں،عالمی ہوگا ڈے پر ہی، یوگ کو رسوا کرنے کا سبب بن گئے۔ پترکار وکاس جھا نے اس ویڈیو کو شئرکرتے ہوئے، عالمی یوگا ڈے پر، کیمروں کے سامنے غلط انداز، ہاتھ پاؤں اٹھاتے، بی جے پی صدر، جے پی نڈا سے پوچھا ہے کہ یہ کونسے یوگ آسن ہیں جو وہ کیمرے کے سامنے کررہے ہیں
مہاراشٹرا کے ڈپیوٹی چیف منسٹر دیویندر فرڈنوئس کا مہاشٹرا یوگ آسن منچ پر فضیحت بھی ملاحظہ کیجئے، مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس صحت مند یوگ سکھانے اسٹیج پر آئے تھے، اپنی ہی کمر میں موچ آنے سے اسٹیج پر ہی گر گئے۔ انہیں علاج کے لئے ائمس لیجایا گیا۔ بعد میں بتایا گیا کہ منتری جی کی گاڑی سڑک کے کڈھے سے گزرنے سے، پہلے ہی سے منتری جی کو تکلیف تھی۔ تو کس ڈر نے انہیں اپنی تکلیف باوجود اسٹیج پر یوگ سکھانے جاتے ہوئے، اسٹیج ہی پر گرکر،صحت افزاء یوگ کو انکی کمر چٹخانے والا روگ پرور یوگ دکھانے پرمجبور کیا؟

ویسے یوگ آسن کرنا اچھا عمل ہے۔ ویسے بھی آجکل کی یوا پیڑھی کو چاق و چوبند رہنے ورزش کرتے پایا جاتا ہے۔ اپنے من سے کوئی یوگ کرتا ہے یا ورزشی ھیلتھ سینٹر جوائین کرتا ہے یہ عام بھارت واسیوں کا ذاتی معاملہ ہے۔ لیکن سابقہ 9 سال سے بھارت پر حکومت کررہی آرایس ایس، بی جے پی حکومت، اپنے دو وفقاتی (ٹرم) 9 سالہ دور حکومت میں، اچھے دن کے اپنے انتخابی وعدے کے خلاف، آہنی ناعاقبت اندیش نوٹ بندی،نفاذ جی ایس ٹی سے بھارت کو معشیتی طور تباہ و برباد کئے جانے پر، دیش کی عام ھندو جنتا کو رجھانے یا انہیں بے وقوف کرنے یوگ ڈے عالمی طور مناتے ہوئے،

عام جنتا کا دھیان بڑھتی بے روزگاری اور مہنگائی سے ہٹانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انکے سنگھی وزیر و سینیر ورکر بھی ان چیزوں کو دل سے پسند نہ کرتے ہوئے، آرایس ایس اعلی کمان کے ڈر سے یوگ ناٹک میں پہنچ کر،عالمی سطح آپنا ہی تماشا کروا رہے ہیں۔ بھگوان ایشور اللہ ہم بھارت واسیوںوں کو ان سنگھیوں کے ناٹکوں سے آمان میں رکھے اور جلد از جلد ہمیں بھارت کی معشیت کو تباہ و برباد کرنے والے ان سنگھی حکمرانوں سے نجات دلائے۔ وما علینا الا البلاغ

Exit mobile version