علم و ہنر و تحقیق یا سیاستدانوں کی تعیش پسندی؟ 41

سعودی ٹیلوزن پر ابن العرب اہل بھٹکل کی جلوہ افروزی

سعودی ٹیلوزن پر ابن العرب اہل بھٹکل کی جلوہ افروزی

نقاش نائطی
۔ +966562677707

مکہ مکرمہ میں سعودی حکومت کی جانب سے منعقد حفظ قران کے بین الاقوامی مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے طالب علم، ابراہیم فہیم شابندری کی شرکت۔ ابراھیم کا تعلق آل عرب تجار قوم اہل نائطہ کے “اہل شاہ بندر” سے ہے، جو ڈیڑھ ہزار سال قبل، وقت رسول اللہ ﷺ دعوت دین اسلام کے لئے بادبانی کشتیوں پر سوار جنوب ھند کے ساحل بھٹکل کرناٹک سمیت کیرالہ کوچین، ٹامل ناڈ کلیکیرے،مہاراشٹرا کونکن، کھمبات احمد آباد گجرات کے ساحلوں پر آباد ہوگئے تھے۔

اب سے کچھ سال پہلے عالمی مختلف ذرائع ابلاغ عام ہونے سے پہلے تک،سعودی عربیہ میں اس وقت تک قائم چینل 2 اور چینل 3 پر، رمضان پورے مہینے میں، عرب قبائل کلچر پر ٹی وی سیریل دکھائے جاتے تھے۔ ان میں سب سے مشہور ٹی وی سیریل “شاہ بندر للتجار” ہوا کرتا تھا۔ جو عرب تجار کو تجارتی قافلوں میں درپیش تکالیف دکھایا کرتا تھا۔ نوے سے پہلے سعودی میں سکونت پذیر ہم تارکین وطن میں، اکثر لوگوں نے رمضان مہینے میں ان سیریل کو دیکھا ضرور ہوگا۔ ویسے تو عرب تجار بھارت کے علاوہ کئی ایک ملکوں میں آباد پائے جاتے ہیں،

لیکن کرناٹک بھٹکل و اطراف بھٹکل ساحل بحرالخلیج پر آباد، کم و بیش لاکھ سوا لاکھ ہم اہل عرب نے، نساء پردے، اور اپنے عائلی اختلافات محکمہ شرعیہ ہی سے حل کرواتے اسلوب سمیت، اپنے اسلامی روایات کو ایک حد تک اپنے میں باقی رکھا ہے۔ اگر عرب ممالک سے کوئی قلمکار اہل عرب ساکن بھٹکل پر تحقیق کرنا چاہے تو ہم ان سے درخواست کرینگے کہ وہ جنوبی ھند کے بھٹکل و اطراف بھٹکل اہل نائطہ آبادی کو قریب سے آکر دیکھیں۔اس ضمن میں ہم سمیت کئی ایک اہل نائطہ قلم کاروں کے لکھے متعدد مقالے انہیں دستیاب کئے جاسکتے ہیں۔

دیکھئے مکہ مکرمہ میں سعودی نیوز چینل الاخباریہ کی ابراھیم فہیم سے خصوصی بات چیت،
ماشاءاللہ ابراہیم شابندری کی ابتدائی تعلیم شارجہ میں ہوئی، جس کے بعد گریڈ 8 سے 10ویں تک کی تعلیم نالج انٹرنیشنل عربک اسکول بھٹکل میں قران کریم کے حفظ کے ساتھ تکمیل پائی، اور مزید اعلی تعلیم کے لئے جامعہ سلفیہ بنارس میں زیر تعلیم ہیں،
اہلیان بھٹکل ساکن سعودیہ سے ملاقات پر انکے خوشی کا اظہار کرتے لمحات دیکھتے ہوئے جناب ابراہیم شابندری اور ان کے سرپرست والدین کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں مزید ان کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے، آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں