57

خدمت خلق میں یکتا مشہور پیشہ طب,ڈاکٹر

خدمت خلق میں یکتا مشہور پیشہ طب,ڈاکٹر

نقاش نائطی
۔ +966562677707

نصف صد سال قبل، بچپن میں کلاس ٹیچر بچوں سے جب پوچھتے تھے،پڑھ لکھ کر مستقبل میں کیا بنوگے؟ تب آدھی کلاس سے زائد بچے ڈاکٹر بن کر قوم و ملت کی خدمت کرنے کی دہائی دیتے پائے جاتے تھے۔اپنے وقت کا خدمت خلق میں یکتا، مشہور پیشہ طب (انگریزی ادویات) اب پیسے بٹورنے کا ایک بہترین ذریعہ بن چکا ہے کہ تمام رؤسا و شرفاء آپنی اولاد کو، پیسے چھاپنے والے پیشہ طب سے منسلک کرتے پائے جاتے ہیں یا اعلی شفا خانے، ہاسپیٹل کھلوا، پیسے چھاپتے کئی مشین نما ڈاکٹروں کو،اپنا کمیشن بیس نوکر بنا، ان کے ذریعہ سے، دونوں ہاتھوں سے، قوم و ملت کو لوٹ رہے ہوتے ہیں

دنیوی تکلیف، بیماری، بارگاہ ایزدی کی طرف سے، انسانی امتحان کے طور ہوا کرتی ہے۔کسی کے برے کاموں کرموں کی سزا، خدا اگر دنیا میں دینا چاہے تو، اسے بیمار کر، اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتا ہے اور وہ مریض ہے اور وہ اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹر حضرات، کس کس طرح سے اسے وہ نوچتے،کاٹ کھاتے، اس سے پیسے بنا رہے ہوتے ہیں، اس کا اندازہ انہیں ہی بخوبی ہوتا ہے، جو رب دو جہاں کی دنیوی سزا،وہ بھگت چکے ہیں۔

پتہ نہیں پچاس سال پہلے والے ایم بی بی ایس ڈکٹر یا رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر والے آر ایم پی ڈاکٹر نما کمپاؤنڈر حضرات، وہ لال پیلے رنگ والی میٹھی کھٹی دوائی اور چند گولیوں سے، ہر اقسام کے مریضوں کو چند روپیوں میں کیسے صحت یاب کردیتے تھے؟ اور آج کے یہ اعلی تعلیم یافتہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حضرات ہیں، ہاسپٹل میں داخل انکے اپنےمریض کو علاج کرنے، اسے مکمل شفایاب کرنے خود کو نااہل پاتے ہوئے،

کئی دیگر اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو دکھا دکھاکر، انیک اقسام کے پیتھو لوجیکل ٹیسٹ اور ایکسرے، ایم آر آئی کروا کرواکر، اسے صحت یاب کرنے کے نتیجے میں، اسے لاکھوں روپیوں کا قرضدار یا معاشرے کے کئی تونگروں کا اسے غلام بناچکے ہوتے ہیں۔ ویسے تو اللہ ایشور بھگوان سے مانگے جانے والی کئی دعائیں ہیں لیکن ان اعلی تعلیم یافتہ لٹیروں سے آمان کی کوئی خاص دعا مل جاتی تو اچھا ہوتا

خدمت خلق میں یکتا مشہور پیشہ طب اب مریضوں کی چمڑی تک ادھیڑنے والے مکروہ پیشہ میں تبدیل ہوچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں