53

سیاست بھی ملاوٹ بھی

سیاست بھی ملاوٹ بھی

بدنیتی پر مبنی حالیہ الیکشنز سے ایک بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ قوموں کی زندگی میں شعور کا ہونا سب سے بڑی نعمت ہے خالص چیز کو بیچنے اور خریدنے میں زیادہ مشکل نہیں ہوتی اور لینے والا خود بخود اس کی طرف کھنچا چلا آتا ہے ۔ الیکشنز سے قبل پی ڈی ایم کی شکل ایک دوسرے سے بغل گیر ہونے والے جنہیں بھرپور کمپین کرنے کی سہولت بھی میسر تھی ووٹ حاصل کرنے کے لئے دوبارہ بدکلامی کرتے نظر آئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف جس کو جلسے جلوس کرنے کی ممانعت تھی

اور انتخابی نشان بلا چھیننے کے علاؤہ مختلف قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بھی سامنا تھا عوام نے ایسی پزیرائی دی کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے من پسند رزلٹ لینے کے لئے ملاوٹ کا سہارا لینا پڑا ۔ عوام نے کچھ اس محبت سے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالا کہ رزلٹ تبدیل کرنے والے ہزار کوششوں سے اپنی من پسند جماعت کو اکثریت نہ دلوا سکے اور نتیجتا دوبارہ پی ڈی ایم 2 بنانے کی کوششیں ہوتی نظر آ رہی ہیں سوال یہ ہے کہ اگر وہی مکس اچار بنانا مقصود تھا تو اربوں روپیہ ضائع کرنے کی کیا ضرورت تھی

الیکشن کا ڈرامہ کرنے کی بجائے مطلوبہ شخصیات کا چناؤ زیادہ مناسب رہتا۔ خالص کو چھپا کر ہی ناخالص کو بیچا جا سکتا ہے جسے خریدنا گاہک کی مجبوری تو ہو سکتا ہے شوق نہیں اور موجودہ سیاست اسی کا عکس نظر آ رہی ہے ۔ خدارا کھانے پینے کی چیزوں میں ملاوٹ روکنے کی بجائے سیاست میں بھی ملاوٹ سے گریز کریں اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں
‏آپ بیرون ملک جائیں کہیں بھی خالص دودھ، خالص گھی، خالص شہد، خالص اجزاء سے تیار شدہ فلاں چیز ، خالص تانبا، خالص آٹا یا سو فیصد خالص انار کا جوس وغیرہ لکھا نہ پائیں گے کیونکہ وہاں لفظ خالص کا تصور خالص تک ہی ہے وہاں ان چیزوں میں ملاوٹ کا تصور ہی نہیں کہ بھلا ان میں بھی ملاوٹ کی جاسکتی ہے ؟
‏وہ اپنی برانڈ کے نام یروشلم کی کسی عبادت گاہ یا روم کے کسی چرچ کے نام پر بھی نہیں رکھتے کہ مذہبی جذبات کا فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ منافع کما پائیں وہ اقوام اپنی چیزوں کو بہتر سے مزید بہتر کر کے مارکیٹ میں لا کر ایمانداری سے فروخت کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے ہاں انداز ہی نرالہ ہے اسلامی شہد ،مدنی گھی ،مکی آٹا وغیرہ اور اس پر “سو فیصد خالص” ارے بھائی یہ خالص لکھنے کی نوبت ہی کیوں پیش آئی ؟ کیوں کہ یہاں ہر طرف مکاری ، جھوٹ، فریب اور ملاوٹ ہے۔
حدیث مبارکہ ہے کہ
جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں
اللّٰہ پاک ہمیں ہدایت نصیب فرمائے آمین ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں