Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلاف اسلام کےاوصاف ہمارے لئے مشعل راہ

اور لائین کٹ گئی

اور لائین کٹ گئی

اسلاف اسلام کےاوصاف ہمارے لئے مشعل راہ

ابن بھٹکلی
+966562677707

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم نے ایک مرتبہ درس کے دوران اپنا ایک معمول بیان فرمایا۔فرمانے لگے کہ میں دن بھر کئی فیصلے کرتا ہوں، مجھے دن بھر کئی حاجات پیش آتی ہیں، دن بھر مصروفیات کی وجہ سے ہر فیصلے سے قبل استخارہ نہیں کر سکتا اور بار بار نوافل نہیں پڑھ سکتا، بسا اوقات مصروفیات میں یاد بھی نہیں رہتا، تو میرا برسوں کا یہ معمول ہے کہ میں دو رکعت نفل پانچ نیتوں کے ساتھ پڑھتا ہوں کیونکہ نوافل میں متعدد نیتیں کی جا سکتی ہیں۔حضرت فرمانے لگے وہ پانچ نیتیں یہ ہیں
پہلی نیت صلاۃ التوبہ کی،
دوسری نیت صلاۃ الحاجات کی،
تیسری نیت صلاۃ الشکور کی،
چوتھی نیت صلوٰۃ الاستعانہ کی،
پانچویں نیت صلاۃ الاستخارہ کی،

فرمانے لگے کہ ان پانچ نیتوں کی برکت سے مجھے دن بھر کے سارے کاموں میں بہت آسانی اور عافیت ہو جاتی ہے۔ صلاۃ التوبہ سے دن بھر کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں صلاۃ الحاجات سے دن بھر کی ساری ضروریات پوری ہوتی رہتی ہیں۔ صلاۃ الشکر سے ان تمام نعمتوں میں اضافہ بھی ہوتا رہتا ہے۔ اور پھر صلاۃ الاستعانہ سے دن بھر ہر کام میں اللہ تعالی کی خاص الخاص مدد حاصل رہتی ہے۔ صلاۃ الاستخارہ کی نیت سے دن بھر مجھے فیصلہ کرنے میں بالکل تنگی نہیں ہوتی، بلکہ دو اور دو چار کی طرح میرے سامنے واضح ہو جاتا ہے کہ یہ فیصلہ ہونا چاہیے۔
حضرت نے فرمایا کہ میرا یہ عمل دو رکعت نفل پانچ نیتوں کے ساتھ پڑھنا دن بھر رجوع الی اللہ کا طریقہ ہے۔ اس طرح انسان گویا دن بھر اللہ تعالی کی طرف رجوع رہتا ہے۔ کاش کی ہم۔مسلمان بھی ہمارے اسلاف کے اوصاف پر عمل پیرا،اپنے آپ کو ہمہ وقت اللہ تعالٰی کے حضور حالت رجوع میں رکھنے والوں میں سے پائے جائیں۔

Exit mobile version