61

آصف بیٹنی کا کامیاب دورصدارت اختتام پذیر،

آصف بیٹنی کا کامیاب دورصدارت اختتام پذیر،

تحریر، نثار بیٹنی(صدر بیٹنی پریس کلب)،

آل بیٹنی اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن کے صدر آصف اللہ بیٹنی اپنی ایک سالہ دورصدارت مکمل کرکے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگیے، یوں اگلے ایک سال کے لیے نیا صدر اور نئی کابینہ معرض وجود میں آئیں گے، سابقہ صدر آصف بیٹنی دیگر سابقہ صدور کی طرح انتہائی محنتی/ مخلص اور ایسوسی ایشن کی بہتری کے لیے کام کرنے والا صدر ثابت ہوا، آصف بیٹنی اپنی صلاحیت سے بڑھ کر کام کی خواہیش رکھتا تھا اور انہوں نے آل بیٹنی اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے سب ڈویژن جنڈولہ،

سب ڈویژن بیٹنی، ٹانک، ڈی آئی خان اور لکی مروت میں تعلیم کے فروغ اور بیٹنی علاقوں میں تعلیم کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے، تاریخ میں پہلی بار سب ڈویژن بیٹنی کے قومی عمائدین، بیوروکریٹس اور ایجوکیشنسٹس کو ایک جگہ جمع کیا اور پسماندہ ترین علاقے حرامہ تلہ(بیٹنی) میں منظم، بامقصد اور شاندار تعلیمی سیمینار منعقد کرایا جس میں آصف بیٹنی اور انکی کابینہ نے توقعات سے بڑھ کر نتائج دئیے، اس شاندار سیمینار کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے، اس کے علاوہ انکے زیرصدات منعقدہ اجلاس اور میٹنگز بھی خاصی حدتک نتیجہ خیز ثابت ہوتے رہے، اپنے پیش رووں کی طرح آصف بیٹنی بھی بیٹنی طلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تگ و دو کرتے رہے

اور ان مسائل کو متعلقہ تعلیمی اداروں اور حکومتی ایوانوں تک پہنچاتے رہے، آصف بیٹنی نسبتا” اچھا صدر تھا اور ساری کابینہ کو اعتماد میں لیکر چلتا رہا، انکے دور میں آل بیٹنی اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن کی افراد قوت بڑھی اور کئی نئے طلباء بھی ایسوسی ایشن کا حصہ بنے جبکہ انکا دوارانیہ تنازعات سے پاک تھا اور تمام بیٹنی طلباء کا انکی قیادت پر بھرپور اور غیر متزلزل اعتماد رہا، آصف بیٹنی کی قیادت میں منعقد آخری پروگرام آل بیٹنی اسٹوڈینٹس ایسوسی “گولڈن نائٹ” کے نام سے تھا جس میں بطور صدر ‘بیٹنی پریس کلب’ مجھے اور بیٹنی پریس کلب کی کابینہ کو خصوصی دعوت دی گئی تھی

لیکن شومئی قسمت میں اس شاندار نائٹ میں شریک نا ہوسکا جسکا مجھے ازحد دکھ اور پشیمانی ہے، اب جبکہ آصف بیٹنی سابقہ صدر ہوچکے ہیں اور آئندہ چند دنوں تک نئے صدر کا انتخاب ہوگا تو ایسے میں امید ہے کہ نیا صدر بھی باصلاحیت، جفاکش اور سلجھا ہوا ہوگا اور آصف بیٹنی و دیگر سابقہ صدور کی روایات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آل بیٹنی اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن کی بہتری کے لیے دن رات کام کرے گا،، میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آصف بیٹنی کو کامیاب و کامران رکھے جبکہ آل بیٹنی اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن کے نئے صدر کے لیے نیک تمنائیں ہیں، شکریہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں