Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عید مبارک میری پیاری ماہی!

عید مبارک میری پیاری ماہی!

آپ کی ردا
اس مبارک موقع پر میری ماہی کو میری طرف سے عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ سب سے پہلے تو میں دوستی کے اس خوبصورت اور پر خلوص رشتے کیلئے جو مجھے آپ کی وجہ سے ملا ہے بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گی آپ صرف میری دوست ہی نہیں میری جان ہیں، میری تمام تر کامیابیوں کا سہرا آپ کے سر ہے۔ آپ وه واحد ہستی ہیں جنہوں نے مجھے زمین سے اٹھا کر آسمان کی بلندیوں پر بٹھا دیا۔ آپ سورج کی روشنی ہیں جو میری زندگی کو روشن کرتی ہے، ہر طوفان اور مشکل میں محفوظ پناہ گاہ ہے

جہاں مجھے سکون ملتا ہے۔ آپ کا ساتھ اور آپ کی محبت میری کامیابی کا واحد ذریعہ ہے، اگر میں یہ کہوں کہ آپ میرا واحد اثاثہ ہیں تو یہ ہرگز غلط نہ ہوگا۔ میری دعا ہے کہ یہ عید آپ کے لیے خوشیوں اور بے شمار نعمتوں کا باعث ہو۔ آپ کی زندگی محبت، خوشیوں اور ان تمام نعمتوں سے بھر جائے جو آپ کو خوشی دیتی ہیں۔ اللہ آپ کو اپنی لامحدود رحمتوں سے نوازے۔ آپ میرے لیے ایک دوست سے بڑھ کر ہیں ماہی۔ میں ہر اس لمحے کی دل سے قدر کرتی ہوں

جس میں ہم ساتھ ہوتے ہیں، ہر ہنسی، ہر آنسو، اور ہر یاد جو ہم مل کر تخلیق کرتے ہیں۔ اس عید کے دن میں اپنے رب سے دعا گو ہوں کہ وه میرا اور آپ کا ساتھ تاحیات لکھ دیں۔ اللّه پاک آپ کو ہر موڑ پر کامیابی عطا فرمائیں، صحت والی لمبی زندگی عطا کریں، کبھی گرم ہوا آپ کو چھو کر بھی نہ گزرے۔ جتھ پیر ہووی اوتھ خیر ہووی۔

Exit mobile version