Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

“”کہاوتیں””

“”کہاوتیں””

از قلم طیبہ زہرہ ( تونسہ شریف ڈی جی خان)
عنوان “”کہاوتیں””
*رائے بہادر کی بہادری سے پہلے آتی ہے
(عربی کہاوت)
*جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے
(اُردو کہاوت)
*ہاتھی کے دانت کھانے کے
کچھ اور دکھانے کے کچھ اور
(اُردو کہاوت)
*جس گاؤں جانا نہیں وہاں
کا رستہ پوچھنے کا فائدہ نہیں
(پنجابی کہاوت)
*لکیر کے فقیر ہونا
(اردو کہاوت)
*بچے خوشیاں بانٹنے والی مخلوق ہیں
(چینی کہاوت)

*بغیر دیکھے کوئی چیز منہ میں نہ ڈالے اور بغیر پڑھے کوئی کاغذ دستخط مت کریں….!!!
(اسپین کہاوت)
*ضرورت ایجاد کی ماں ہے
(اردو کہاوت)

*اگر جیت نہ ممکن ہو تو ہارو بھی ایسے کہ دشمن بھی جیتنے نہ پائے
(اردو کہاوت)
*گھر کی مرغی دال برابر
اردو کہاوت
*نئی چیز کے آنے کا انتظار کرنے سے بہتر ہے کہ
تم اسی چیز کو ٹھیک کر لو جو تمہارے پاس ہے
(عربی کہاوت)
*جھوٹ کی میعاد بہت کم ہوتی ہے
(عربی کہاوت)
*اچھے موقع کی تلاش مت کرو
بلکہ
اسی لمحے کو پکڑو اور قیمتی بنا دو
(عربی کہاوت)
*ہر چیز کو دوسرا موقع مل جاتا ہے سوائے اعتماد کے
*اگر تم نے کسی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی تو وہ کبھی بھی دوبارہ تم پر بھروسہ نہیں کرے گا
(عربی کہاوت)
*اگر کسی کے منہ پر بات کرنے کی ہمت نہیں
تو
ان کی ناموجودگی میں بھی مت کرو
(عربی کہاوت)
*اگر ایک تدبیر کام نہیں کر رہی
تو
تدبیر بدل دو نہ کہ مقصد کو
(عربی کہاوت)
*اگر تم کسی کو انعام نہیں دے سکتے تو
کم از کم
شکریہ ضرور ادا کریں
(عربی کہاوت)
*سب سے بڑی غربت عقل کی کمی ہے
(عربی کہاوت)
*انسان کی کامیابیوں اور ذلت کے پیچھے،،
عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ،،
( چینی کہاوت )

Exit mobile version