Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چمنستان بھارت کی بیٹیاں کیا محفوظ ہیں؟

کل ماضی کا محبت بھرا رکشا بندھن اور آج کے سنگھی منافرتی ہندو تہوار

کل ماضی کا محبت بھرا رکشا بندھن اور آج کے سنگھی منافرتی ہندو تہوار

چمنستان بھارت کی بیٹیاں کیا محفوظ ہیں؟

۔ نقاش نائطی
۔ +966562677707

“جب تک بھارت کی ناریوں کو روندنے والے درندوں کو، مذہب کے نام پر بچایا جاتا رہیگا۔ ایسے نربھیہ بلاتکار ھتیہ کانڈ، اس آسمانی ویدک چمنستان بھارت پر دہرائے جاتے رہیں گے”جموں و کشمیر کٹھوعہ کے نزدیک رسانا گاؤں میں، درندہ صفت سات مردوں کے ذریعہ ایک 8 سالہ مسلم لڑکی آصفہ بانو کا اغوا کر، اسے مندر میں قید کئے رکھے، پورے 6 دنون تک، بار بار اجتماعی عصمت دری کی جاتی رہی تھی،

اور انکی درندگی کا راز، طشت ازبام نہ ہوجائے، اس لئے پھتر سے اس کا سر کچل کچل کر، نہایت وحشیانہ انداز اسےقتل کیا گیا تھا۔ اس وقت چونکہ یہ درندہ صفت انسانوں کا تعلق سابقہ دس سال سے اس گنگا جمنی مختلف المذہبی چمنستان بھارت پر حکومت کررہی، ار ایس ایس، بی جے پی، اوصول پرست مشہور سنگھی پارٹی کے مجوزہ ھندو رام راجیہ کے مہا شکتی سالی مودی مہاراج سے تھے، اس لئے اس خالصتا” ذاتی قسم کے وحشیانہ درندہ صفت جرم کو،سیاسی رنگ دئیے انہیں بچانے کے لئے، ترنگا ریلی تک نکالی گئی تھی۔

2002 گجرات دنگوں میں، بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری،اور اسکے رشتہ داروں کو قتل کرنے والے، قانون و عدلیہ کے ماتحت جرم ثابت شدہ مجرموں کو، اپنے سنگھی حکومتی دباؤ میں، قبل از وقت سزا معاف کر انہیں نہ صرف آزاد کئے، بلکہ عوامی جلسوں کا انعقاد کر، انکی تہنیت کرنے والے سنگھی حکمرانوں کے اقتدار پر قابض رہتے، کیسے پھر اس چمنستان بھارت کی بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے بھیانک جرائم روکے جاسکتے ہیں؟

سنگھی مخالف صوبہ کلکتہ کی بیٹی کے ساتھ ہوئے معاملے کو تو یہ مودی امیت شاہ سنگھی حکمران، اپنے گندے سیاسی مقاصد کے لئے، اچھال رہے ہیں، لیکن انہیں اپنے سنگھی صوبوں میں دیش کی بیٹیوں پر ہونے والے ظلم و انبساط مجرموں کو بچالینے میں گویا مہارت حاصل ہوچکی ہے۔ گویا اہنے وقت کی اوصول پرست پارٹی بی جے پی اب دئش کی بیٹیوں کے بلاتکاری، قاتل اور لٹیروں کو دودھ کا دھلا اچھا اور دیش بھگت ثابت کرنے والی جرائم صاف کرنے والی لانڈری نما پارٹی ہوکر رہ گئی ہے۔ مستقبل کے ھندوؤں کے مجوزہ رام راجیہ کے سب سے شکتی سالی ویر سمراٹ جو بھگوان ایشور کو گواہ بنائے،سات پھیرے لئے،اپنی اردھجلی بنائے جانے والی یشودھا بین کا نہ ہوا، وہ کیا خاک دیش کی دوسری سب بیٹیوں کو رکھوالا ثابت ہوگا، اللہ بھگوان ایشور ہی الامان والحافظ اس وید گرنتھوں والےچمنستان بھارت کا اور بھارت کی بیٹیوں کا۔ وما التوفیق الا باللہ۔
کٹھوعہ ریپ کیس 2018

Exit mobile version