“خدا اس مذہب کی حمایت بد اخلاق آدمی کے ساتھ کرتا ہے۔” مفہوم حدیث شریف
ابن بھٹکلی
. +966562677707
نہ داڑھی نہ کرتا نہ سر پر ٹوپی نہ ہاتھ میں تسبیح ، جی یہ ہیں ایک عام اور سادہ سے مسلمان جناب آصف عزیز صاحب ہیں ، جنہوں نے پوری دنیا کو اس وقت حیرت میں ڈال دیا جب لندن کے دل میں مہنگی ترین زمین پر، جہاں بادشاہ رہائش کا خواب نہ دیکھ سکیں ، وہاں پر بغیر کسی چندہ کے اپنی ذاتی دولت سے 80 ارب کی لاگت سے مسجد کی تعمیر کا حکومتی اجازت نامہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، دنیا کی مہنگی ترین تعمیر کا کام شروع سبحان اللہ۔ اللہ کریم قبول فرمائے زخیرہ آخرت بنائے اور جنت میں اپنی شان کے مطابق ان کے لئے محل تعمیر فرمائے۔ آمین اور اہنے دین اسلام ترویج کا کام ہم مسلمانوں میں بہتر انداز لے لے
یہ اللہ رب العزت کا فضل و کرم ہے کہ وہ جس سے چاہتا ہے اپنے دین اسلام ترویج کا کام ان سے لے ہی لیتا ہے جس کا انتخاب و کرتا ہےجناب آصف عزیز صاحب داڑھی مونچھ صاف لیکن اہنے قلب و ذہن میں، دین اسلام ترویج کی جو فکر پوشیدہ رکھے ہوئے تھے اور اپنی ذاتی کمائی سے اتنی قیمتی زمین اتنے اچھے عالمی مرکز جگہ پر اللہ کا گھر تعمیر کرنے کے لئے لینے کا ارادہ کیا تھا اور رب کائینات نے ان کے قلب و ذہن کی تڑپ کو عملی جامہ پہنانے میں انکی بھرپور مدد و نصرت فرمائی ہے۔ ورنہ عالم اسلام میں ایسے انیک پیٹرو ڈالر مالامال تونگر ترین رئیس زادے موجود ہیں جنہیں اگر اللہ توفیق دے تو عالم کے کونے کونے میں ایسے ہزاروں گھر دعوت تبلیغ و توزیع دین اسلام کے لئے تعمیر کرسکتے ہیں۔ بے شک اللہ اپنے دین اسلام توزیع کے لئے جسے چاہتا ہے اسے توفیق دے ہی دیتا ہے۔
اللہ تعالی ہمیں اور یہ پوسٹ لکھنے والے، پڑھنے والے، سننے والے اور آگے پھیلانے والوں کو بھی ایسے نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین