ماں کی گود بچوں کا پہلا مدرسہ تو، استاد بچوں کے دوسرے والدین 28

“آہنگ” محفل حمد و نعت گوئی،

“آہنگ” محفل حمد و نعت گوئی،

نقاش نائطی
۔ +966562677707

سرسید لٹریری اینڈ کلچرل سوسائیٹی الجبیل کی طرف سے ڈیون آڈیٹوریم الجبیل منعقدہ محفل حمد و نعت منقبت نعت گوئی بچوں کا ڈرامہ پر مشتمل آہنگ پروگرام میں، جہاں ڈیون اسکول کے ننھے بچوں نے حمد و نعت گوئی کا مظاہرہ کیا اورموبائل کثرت استعمال نیز،پب گیم جیسےمختلف سائبر میڈیا خطرناک کھیل سے، نوجوان نسل تباہ ہوتے پس منظر پر، ننھے بچوں کا خوبصورت ڈرامہ بھی پیش کرتے ہوئے داد تحسین حاصل کی۔
اسکے بعد مقامی طور مشہور غزل سنگر ابو شارق نے، اپنے اپنے خوبصورت انداز نعت و حمد پیش کرتے ہوئے سامعین کو جھومنے پر مجبور کیا۔منطقہ شرقیہ کے اردو ادب کے مشہور شاعر المحترم ضیاء صدیقی صاحب باقر نقوی صاحب، سلیم حسرت صاحب، اقبال اسلم بدر صاحب،نے اپنے اپنے انداز میں نعتیہ و حمد کلام پر منحصر اپنے چنندہ اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔آخر میں آج کے اس پروگرام کے لئے،

بھارت علیگڑھ سے بطور مہمان خصوصی بلائے گئے المحترم ڈاکٹر حیدر سیف علیگڑھ نے ، آج شام اس محفل آہنگ میں موجود تمام سامعین کو اپنے خوش گلو آواز میں، خصوصا سامعین کی فرمائش پر مختلف نعتیں سناتے ہوئے سامعین کو مسحور کیا۔ اس محفل میں الجبیل میں کافی سالوں سے مصروف معاش مشہور علیگڑھ شاعر المحترم باقر نقوی نے، اس محفل کے موقع محل تناظر میں، چھ مختلف موضوعات نعت و حمد گوئی پر مشتمل چھ اشعار جوپڑھے، اسنے، ہماری توجہ مبذول کی اور ہم چاہتے ہیں کہ اردو ادب اور اسلامیات سے تعلق رکھنے والے صاحب ذوق تک اسے پہنچایا جایے۔
پہلا شعر “حمد” کے عنوان سے
1)جو خَم نہیں الّلہ تری ذات کے آگے۔
وہ سرکو جھکا دیتے ہیں حالات کے آگے

دوسرا شعر”قرآن” کے عنوان سے
2) قرآن اشاروں میں، کیا کرتا ہے باتیں
اک بات کھلی رہتی ہے، ہر بات کے آگے

تیسرا شعر “حبیبﷺ” کے عنوان سے
3) یہ کِس نے مسخر کئے، افلاک کے رستے
یہ کون گیا، ارض و سماوات کے آگے

چوتھا شعر” نعت”کے عنوان سے
4) یہ سلسلہء نعت، کبھی ختم نہ ہوگا
اِک نعت کا عنوان ہے، ہر نعت کے آگے

پانچواں شعر”پیغام” کے عنوان سے،
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ کے تناظر میں
5) اللہ کی رسّی کو، پکڑنا ہے سبھی کو
یہ جذبہء باہم ہو، مفادات کے آگے

چھٹا شعر”حل” کے عنوان سے
6) لازم ہے دَوا،صرف دُعا ہی نہیں کافی
ہو کوششِ پیہم، بھی مناجات کے آگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں