264

إیبٹ أباد تھانہ بکوٹ کی حدودسیالکوٹ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ایک شخص جاں بحق

إیبٹ أباد تھانہ بکوٹ کی حدودسیالکوٹ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ایک شخص جاں بحق

ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر)إیبٹ أباد تھانہ بکوٹ کی حدودسیالکوٹ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی مقدمہ درج ملزم فرار اس ضمن میں زرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ بکوٹ کی حدود سیالکوٹ میں احسن نامی شخص کی شادی کی تقریب جاری تھی




کہ اسی دوران فیصل نامی شخص نے جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں سیالکوٹ ٹھنڈیانی کا رہائشی نواجوان عدنان ولد نزیر ہوائی فائرنگ کی زد میں أکر موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ اسکا دوسراساتھی خرم ولدنزیر شدید زخمی ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کوقبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچایا

جبکہ شدید زخمی شخص کو بھی ہسبتال ریفر کر دیا ملزم جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا زرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او کی کمزور گرفت سے أئے روز ہوائی فائرنگ معمول بن گئی ہے شادی اور دیگر تقریبات میں جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جبکہ ایس ایچ او بھتے کے عوض کاروائی سے قاصر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں