118

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ مانگل ایبٹ آباد کا سرپرائز وزٹ

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ مانگل ایبٹ آباد کا سرپرائز وزٹ

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ مانگل ایبٹ آباد کا سرپرائز وزٹ،تھانے میں آئے سائیلین سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیےتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روزتھانہ مانگل ایبٹ آبادکاسرپرائز وزٹ کیا

ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ کا جملہ ریکارڈ چیک کیا تمام کی تکمیل کے بارے میں ہدایات دیں نیز حوالات تھانہ کو چیک کیا گیا اور حوالات میں بند ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھانہ اور حوالات کی صفائی کے متعلق احکامات جاری کیے ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ مانگل کے دورے کے دوران مالخانہ چیک کرتے ہوئے کیس پراپرٹیز کو ترتیب وائز کرنے کی ہدایات دیں




جبکہ کوت کی چیکنگ کے دوران سرکاری اسلحہ اور ایمونیشن چیک کیا گیا اور اس کی صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی، میس میں صفائی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ رہائشی بیرکس اور کمروں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں اس دوران ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے مقدمات اور ریکارڈکا تفصیلی جائزہ لیا اور ریکارڈ کو مینٹین رکھنے کے لیے ایس ایچ او، محرر تھانہ اور مقدمات کے تفیتشی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے حوالے سے تمام تفتیشی امور کی باریک بینی سے تکمیل کی جائے

اور انصا ف کے تمام تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے صاف شفاف اور بلا تفریق تفتیش کا عمل جاری رکھا جائے ضلعی پولیس سربراہ نے موجودہ سکیورٹی صورت حال کے متعلق سٹاف کو ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر تھانے میں آئے سائیلین سے ملاقات کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے سائیلین کی درخواستیں ملاحظہ کی اور ان کی شکایات سنیں اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے عوام کی طرف سے ضلعی پولیس سربراہ کے اس اقدام کی تعریف کی گئی اوربرموقع مسائل کے حل پر ایبٹ آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا

۔ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ مانگل کے دورے کے دوران تمام افسران اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے تھانہ میں آنے والے سائلین کے

ساتھ بہترین رویہ رکھا جائے اور انہیں مناسب سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی ہر طرح سے داد رسی کو ممکن بناتے ہوئے عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، عوام کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں