Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کا ہزارہ ٹریفک وارڈن پولیس کے دربار میں شرکت

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کا ہزارہ ٹریفک وارڈن پولیس کے دربار میں شرکت

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کا ہزارہ ٹریفک وارڈن پولیس کے دربار میں شرکت

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے ٹریفک وارڈن پولیس ہزارہ ریجن کے افسران و اہلکاران کے منعقدہ دربار میں شرکت کی۔ دربار کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عباس مجید مروت خان اور ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ محمد اشتیاق احمد نے پولیس لائن ایبٹ آباد میں کیا۔ دربار میں ٹریفک وارڈن پولیس ضلع ایبٹ آباد، ہریپور اور ضلع مانسہرہ کے ٹریفک پولیس افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید مروت خان اور ایس پی ٹریفک وارڈن محمد اشتیاق خان کو ہزارہ پولیس کے پہلے ٹریفک پولیس کے دربار کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ہزارہ پولیس میں پہلی بار ٹریفک پولیس کا انعقاد کیا۔ٹریفک وارڈن سسٹم خیبرپختونخواہ پولیس کا ایک بہترین ٹریفک نظام ہے جس کے زریعے پولیس کے اچھے امیج کو عام لوگوں کے سامنے لایا گیا ہے۔ٹریفک وارڈن سسٹم نہ صرف ٹریفک مسائل کے حل میں

بہترین کام کر رہا ہے بلکہ پولیس اور عام لوگوں کے درمیان بہترین روابط قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ٹریفک وارڈن کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ٹریفک پولیس کو رمضان اور عید کے دنوں میں اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیا اورملک کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے

سیاحوں سے اچھا برتاو کرکے نہ کہ ہزارہ پولیس بلکہ خیبرپختونخواہ پولیس کا نام پورے ملک میں روشن کیا جس پر آپ سب مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب آئندہ بھی اپنے افسران کی زیر نگرانی اپنے فرائض منصبی اسی طرح سرانجام دیتے ہوئے ہزارہ پولیس کا نام روشن کریں گے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس، پولیس فورس میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے جس کا ہر وقت لوگوں سے واسطہ رہتاہے۔

آپ اپنے رویہ میں شائستگی اور نرمی لاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔ ملک کے دوسروں علاقوں سے آنے والے سیاحوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے اور انکو بلاوجہ تنگ یا انکا بلاوجہ چلان نہ کیا جائے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ٹریفک وارڈن پولیس کو ہزارہ بھر میں منی اڈوں اور غیر قانونی پارکنگ کے خاتمہ کیلئے خصوصی ٹاسک دے دیا۔ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ایس پی ٹریفک وارڈن محمد اشتیاق خان کو ہدایت دی کہ وہ ٹریفک وارڈن پولیس کی ایک ہیلپ لائن کا آغاز کریں

جس کے زریعے لوگ ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک پولیس سے فوری مدد حاصل کرسکیں۔ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی کے متعلق کالجز،یونیورسٹیز سکول اور دیگر اہم مقامات پرپروگرام کا

انعقادکر کے لوگوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوسکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ایس پی ٹریفک اور ہزرہ ریجن کے تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو یہ ہدایت دی کہ اوورلوڈنگ اور زیادہ سواریاں بیٹھانے والے ڈرائیوروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو

اور قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ پولیس دربار میں شریک پولیس اہلکاران کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے ایس پی ٹریفک وارڈن محمد اشتیاق خان کو ہدایت جاری کی۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے ٹریفک ایگل سکواڈ کا بھی افتتاح کیا

اور ٹریفک ایگل سکواڈ کے اہلکاران کو ہیوی بائیک کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔ ٹریفک ایگل سکواڈمیں پانچ ہیوی بائیک شامل ہیں جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سیاحوں و دیگر مسافروں کوٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل اور فوری مدد فراہم کرنا ہے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے ٹریفک موبائل ورکشاپ اور ڈرائیونگ لائسینس موبائل کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ ڈرائیونگ لائسینس موبائل یونیورسٹیز، کالجز، سکول اور دور دراز کے علاقوں میں جاکر لوگوں کو ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کی سہولت میسر کریں۔




Exit mobile version