100

آڑھتیوں کو زبردستی دکانیں کرنے والے بااثر مالکان نے عدالتی احکامات کو بھی جوتے کی نوک پررکھ دیا

آڑھتیوں کو زبردستی دکانیں کرنے والے بااثر مالکان نے عدالتی احکامات کو بھی جوتے کی نوک پررکھ دیا

ایبٹ آباد (رپورٹ:وقاص باکسر )ایبٹ أباد سبزی منڈی ہری پور کے درجنوں آڑھتیوں کو زبردستی دکانیں کرنے والے بااثر مالکان نے عدالتی احکامات کو بھی جوتے کی نوک پررکھ دیا متاثرہ آڑھتی بااثر مالکان کے آگے بے بس ہوگئے توہین عدالت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ اس ضمن میں گزشتہ روز أڑھتیوں کے ایک وفد نے شمال نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ 25 سالوں سے سبزی منڈی میں روزگار سے وابستہ ہیں مالکان دوکانات کو ڈیڑھ کروڑ کی ایڈوانس پگڑی دے رکھی ہے 18 مہینوں سے مالکان نے ہماری زندگیاں اجیرن کی ہوئی ہیں زبردستی دکانیں خالی کرانے پر عدالت سے رجوع کیا عدالت نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا جسے بااثر مالکان ماننے سے انکاری ہیں اور پولیس کے نچلے عملہ کے ذریعے مالکان طارق نواز

،سائرہ بی بی اور انکے ملازم نعیم نے دکانوں میں موجود سبزیوں کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر بائر پھینکا جوکہ عدالت کی واضع ہدایات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کے صدر سید غفور خان ، آڑھتیوں محمد سلیم، حفیظ احمد ،غلام شاہ ،عبدالشکور،محمد عثمان ،محمد فیاض ،عبدالعزیز اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ بااثر مالکان نے بوگس مقدمات کا سہارا لینے کی پوری کوشش کی جسے دیانت دار افسران نے ناکام بنایا اب بااثر مالکان




سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں صدر سبزی منڈی سید غفور خان کا کہنا تھا مجھے ایک مہینہ سے دھمکیاں دے رہے ہیں اگر مجھے کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو اسکے ذمہ دار طارق نواز ،انکی بہن سائرہ بانو اور انکا ملازم نعیم ہوگا انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا وہ بااثر مالکان کو قانون کا پابند بنائیں اور عدالتی فیصلہ کا انتظار کروایا جائے اگر کوئی زبردستی کی گئی تو سبزی منڈی کے تمام آڑھتی احتجاج پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں