85

ٹرانسپوٹروں اور غیرقانونی منی اڈے قائم کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف گرینڈ أپریشن

ٹرانسپوٹروں اور غیرقانونی منی اڈے قائم کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف گرینڈ أپریشن

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ ریجن محمّد اشتیاق صاحب کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر طیفور خان اور اڈیشنل انسپکٹر ٹریفک پرویز خان کی زیر نگرانی ٹریفک وارڈن پولیس کا مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپٹروں اور غیرقانونی منی اڈے قائم کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف گرینڈ أپریشن نوپارکنگ اورپریشرہارن لگانے والے بھی

شکنجے میں بھاری جرمانے عائد مزیدکاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان نے گزشتہ روز روزنامہ شمال کے معروف جرنلسٹ وقاص باکسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکاہات پر مسافروں سے ڈبل کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں




گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹر حضرات نے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے مسافروں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ منی اڈے بنانے اور پریشرہارن نصب کرنے والوں کے خلاف بھی أپریشن جاری ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا میری پوری ٹیم ٹریفک کے مسائل کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں