صوبائی حکومت کی جانب سے نالوں کی صفائی ستھرائی کےلیے مختص لاکھوں کا فنڈ ہڑپ
ایبٹ آباد(رپورٹ (وقاص باکسر)ایبٹ أباد صوبائی حکومت کی جانب سے نالوں کی صفائی وستھرائی کے لیے مختص لاکھوں کا فنڈ انتظامیہ اورٹھکیداروں نے ہضم کرلیا گزشتہ روز کی موسلادھار بارش نے تمام راز فاش کردیے شاہراہ ریشم پر دونوں اطراف سے سیلابی ریلے أگئ جس سے شاہراہ ریشم مکمل طور پر تالاب بن گئی
جس سے عوام کوپیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ایوب میڈیکل کمپلکیکس کے سامنے بارش کا پانی دوکانوں میں گھس گیا جس سے تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑا اس معروف جرنلسٹ وقاص باکسر نے سروے کیا سروے کے دوران تاجربرادری اور عوام نے شکایات کے انبار لگا دیے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں صوبائی حکومت نےنالوں پرپختہ تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے لیے تقریبا کڑوڑوں کا فنڈ انتظامیہ کو فراہم کیا
جو کہ انتظامیہ نے ملی بھگت کرکے فنڈ ہضم کرلیا ایک دو دن صفائی ستھرائی کی مشینری سڑکوں پر موجود رہی پھراسکے بعد مشینری غائب ہوگئی ایوب میڈیکل کمپیلکس کے سامنے تمام بڑے نالے اسی طرح بند ہے جسکا گزشتہ روز کی چند منٹوں کی بارش نے پردہ فاش کردیا انہوں نے کہا کہ کڑوڑوں کا فنڈ کہاں خرچ ہوا ہے یہاں تولاکھوں کا بھی کام نہیں ہوا ہے
شاہراہ ریشم کئی گھنٹے سیلاب کا منظر پیش کرتی رہی ہے خواتین سمیت عوام اسی گندے پانی سے گزر کر سڑک کراس کرتی رہی جس سے عوام کو انتہائی ازیت کا سامنا کرناپڑا انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبائی وقومی ممبران نے بے حسی کی انتہاہ کر دی ہے ہمارے اہم حکمرانوں کا تعلق اسی شہر سے ہے لیکن انہوں نے بھی اپنے شہر کے لیے اسمبلیوں میں أواز اٹھانا بند کردیا ہے
اقتدارکے نشے میں ہمیشہ ہزارہ کو نظرانداز کیا جارہا ہے ایبٹ أباد شہرکو حسن کا شہزادہ کہا جاتا ہے لیکن ان نااہل حکمرانوں نے ایبٹ أباد شہرکاستیاناس کردیاہے نالوں پر پختہ تجاوزات اسی طرح قائم ہے پختہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ نے عوام کو بےقوف بنایا ہے
اب تو صفائی ستھرائی کے نام پر کڑوڑوں کا فنڈ ملی بھگت سے ہڑپ کردیا گیا ہے اگرنالوں کی صفائی ٹھیک طرح کی ہوتی تو أج پانی سڑکوں پر نہ نکلتا پانی میں گاڑیاں پھنس گئیں انتظامیہ غائب رہی شمال سروے کے دوران تاجروں اور عوام نے بھی ضلعی وتحصیل انتظامیہ سمیت صوبائی حکومت کو بھی شدید تنقید کانشانہ بنایا انکا کہنا تھا کہ کڑو