110

ایبٹ أباد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپورکوشیشیں کر رہیں ہیں

ایبٹ أباد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپورکوشیشیں کر رہیں ہیں

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپورکوشیشیں کر رہیں ہیں نوجوان نسل سے ہی پاکستان کی جڑیں مضبوط ہیں کسی بھی میدان میں نوجوان نسل کو تنہاہ نہیں چھوڑیں گے نوجوان ملک وقوم کے اصل ہیروہیں ایبٹ أباد شہر کو مزید خوبصورت بنائیں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی اسپیکر




مشتاق احمد غنی نے روزنامہ شمال کے معروف جرنلسٹ وقاص باکسرسے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگارکے مواقع پیدا کریں گے وزیراعظم پاکستان عمران خان بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھی کوشیشیں کر رہیں ہیں نوجوانوں کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ ایبٹ أباد شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مزید کام کریں گے ترقیاتی کاموں کے جال بچھاہیں گے




صوبائی اسپیکر نے کہا کہ عوام کے مسائل اور انکا فوری حل وقت کی اہم ضرورت ہے غریب عوام کے حقوق کی خاطر ہر جنگ بھی لڑنے کو تیار ہوں سپورٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا کا میلہ سجا دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ہے چناروں کے شہرایبٹ أباد کو سپورٹس کا گڑھ بنائیں گے




انہوں نے کہا کہ ایبٹ أباد شہر کے نوجوان کسی بھی میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں بلدیاتی نظام سے عوام کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں ہم غریب عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں




جو بھی مشکلات درپیش ہوں گی ہم انہیں فوری حل کریں گے عمران خان کی قیادت میں پاکستان خوشحال ہوگا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ضلع ایبٹ أباد میں کڑوڑوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ہم جھوٹے وعدے نہیں بلکہ عملی کام کر کے دکھائیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں