108

سیاسی وسماجی شخصیت افضال احمد اعوان نے أئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

سیاسی وسماجی شخصیت افضال احمد اعوان نے أئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر )ایبٹ أباد یونین کونسل دلولہ ویلج کونسل دبن نمبرون سے سیاسی وسماجی شخصیت افضال احمد اعوان نے أئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا نوجوانوں سمیت عوام نے بھرپورحمایت کا اعلان کردیا افضال احمد اعوان یوتھ کونسلر کی نشست پر الیکشن لڑیں گے نوجوانوں نے اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے صلاح ومشورے شروع کر دیے




نوجوانوں اور عوام کے پرزور مطالبے پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونین کونسل دلولہ ویلج کونسل دبن نمبرون کی سیاسی وسماجی شخصیت افضال احمد اعوان نے روزنامہ شمال سے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مسائل اور انکا فوری حل وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ دور میں نوجوان طبقہ مسائل کا شکار ہے ہم نوجوانوں کے حقوق کی




جنگ لڑنے کو تیار ہیں نوجوانوں کو انکے حقوق دلا کر دم لیں گے اس سلسلے میں نوجوانوں سمیت عوام کے بھرپور مطالبے پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے نوجوانوں کے تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے نوجوانوں کے لیے سپورٹس کے مراکز قائم کریں گے نوجوان نسل ملک وقوم کے ہیرو ہوتے ہیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں