108

ضلع ایبٹ کو پیرس بنائیں گے مشتاق احمد غنی

 ضلع ایبٹ کو پیرس بنائیں گے مشتاق احمد غنی

ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر ) ضلع ایبٹ کو پیرس بنائیں گے عوامی خدمت میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جائگی پختہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہم سب نے مل جل کر کام کرنا ہوگا نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہرسطح پر جائیں




ایبٹ أباد شہرکو مزید خوبصورت بنائیں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی اسپیکر مشتاق احمد غنی نے آن لائن ایف ایس میڈیا نیٹ ورک کے معروف جرنلسٹ وقاص باکسر سے کیا انہوں نے کہا کہ ایبٹ أباد شہر خوبصورتی کے حوالے سے اپنی مثال أپ ہے اسکو مزید خوبصورت بنائیں گے تاکہ چناروں جیسا شہر پیرس سے کم نہ ہو نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے




کافی حد تک کام مکمل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ پختہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی مسلسل کوشیشیں کر رہیں ہیں وہ کام بھی جلد مکمل ہو جائگا انہوں نے کہا عوامی خدمت میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جائگی نوجوانوں کے لیے جمنازیم سمیت مزید سپورٹس کے مراکز قائم کریں گے




عوام کے ووٹ کی طاقت سے أج اقتدار میں ہوں پھر عوام کو کیسے مایوس کر سکتے ہیں عوامی خدمت کا مشن لیکر میدان میں أیا ہوں اور اور اس مشن کو مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے نوجوانوں کو کافی حد تک محکموں میں بھرتی کرلیا گیاہےمزید بھٕی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا جارہا ہے اورجلدہی پاکستان بدل جائگا۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں