110

کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین ایبٹ آباد آگائی ریلی کا انعقاد کیا گیا

کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین ایبٹ آباد آگائی ریلی کا انعقاد کیا گیا

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین ایبٹ آباد آگائی ریلی کا انعقاد کیا گیاجو لیڈی گارڈن سے آرمی میڈیکل سنٹر گراونڈ تک نکالی گئی، کلین اینڈ گرین ایبٹ آباد آگائی




ریلی کی قیادت کینٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر ارسلان حیدر نے کی ، اس موقع پر لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا ،کمانڈر اے ایم سی،سول و فوجی افسران ، سیکرٹری کینٹ بورڈ فیصل خان جدون ،

وائس چیئرمین کینٹ بورڈ سردار ذولفقار علی بھٹو گوجر ، ممبران کینٹ بورڈ ،سرکل ڈی ایس پی کینٹ، مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات، خواتین ،سول سوسائٹی نے شرکت کی ، واک کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ،سکولز کے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے،




کلین اینڈ گرین ایبٹ آباد آگائی واک کا مقصد کینٹ بورڈ حدود میں صفائی کو یقینی بنانے کے علاوہ شہریوں میں شعور اجاگر کرنا تھا، مہمان خصوصی لیفٹینٹ جنرل ایاز سلیم رانا کا کہنا تھا رویوں کو بہتر کرنے سے گرین پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ،اس موقع اسٹیشن کمانڈر فیصل خان کا کہنا ایبٹ آباد میں ملک بھر لوگ سیاحت کیلئے آتےہیں پچھلے کچھ عرصے یہاں




صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہے جسکے لئے گیریژن کمانڈر کے حکم سے شعور اجاگر کرنے کیلئے واک کا انعقاد کیا ہے،ایبٹ آباد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں اپنے ماحول کو

صاف ستھرا رکھنا ہوگا اس موقع پر آرمی سکول کے نوجوانوں نے جمناسٹک اور جوڈو کراٹے کے خوبصورت مظاہرے کئے اور شائقین سے خوب داد وصول کی ، آخر میں سکولز کے بچوں کو گھروں میں لگانے کیلئےایک ایک پودا بھی دیا گیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں