ٹریفک پولیس نے دن رات ٹریفک کے بہترین انتظامات کرکے لاکھوں سیاحوں کے دل جیت لیے اشتیاق خان
ایبٹ أباد( وقاص باکسر:بیورو چیف )ایبٹ أباد عیدالاضحی اور چودہ اگست کے موقع پر ٹریفک پولیس نے دن رات ٹریفک کے بہترین انتظامات کرکے لاکھوں سیاحوں کے دل جیت لیے ہیں ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان خود ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں مصروف رہے اور ساتھ ساتھ ٹریفک
پولیس گاڑی میکنک کو بھی ساتھ لیکر سڑکوں پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتی رہی ہزاروں کے حساب سے سیاحوں کی گاڑیاں خراب ہوئی لیکن ٹریفک پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ٹریفک پولیس گاڑی مکینک کے زریعے سیاحوں کی گاڑیاں ٹھیک کرنے میں مصروف رہی
سڑکیں انتہائی تنگ ہونے کے باوجود ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں مصروف رہی عیدالضحی اور چودہ اگست کے موقع پر ایبٹ أباد شہر کو تین سیکٹر میں تبدیل کیا گیا اور پولیس افسران کو ان سیکٹر کا چارچ سونپ دیا گیا جنہوں نے سیاحوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے
اپنی عید اور چودہ اگست کے دنوں کی بھی چھٹیاں سیاحوں کے لیے سڑکوں پر قربان کی اڈیشنل انسپکٹر ٹریفک وارڈن پرویز خان انسپکٹر نسیم خان انسپکٹر طیفور خان ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے رات گئ تک خود نگرانی کرتے رہے اسی دوران سیاحوں کے لیے شکایات بکس کا بھی انتظام کیا گیا
سیاحوں کی طرف سے کی گئی شکایات کوفوری طور پر حل کیا جاتا تھا جس کیوجہ سے لاکھوں کے حساب سے سیاحوں نے ٹریفک پولیس کی بہترین حکمت عملی پر ٹریفک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا